سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کے اضافے کے ساتھ 83 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1426 ڈالر کی سطح پر آگئی، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 83 ہزار 900 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 71 ہزار 914 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔