وزیر اعظم نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

0
109

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان  نے آج  ملک میں کورونا ویکسی نیشن  کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔
اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ چین سےپانچ لاکھ ویکسین ملنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ تمام صوبوں میں ویکسین کی منصانہ تقسیم ہوگی۔ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک پہننا بہت ضروری ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا، ویکیسن آنے کے باوجود وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔ امریکامیں چارلاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے  اسکولوں کو کھول دیا ہے اور اب اسپتالوں کو بھی عام مریضو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here