میرپورماتھیلو میں گیم کھیلنے میں مصروف نوجوان کو ٹرین نے کچل ڈالا۔
حادثے کے بعد پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین عوام ایکسپریس میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب رک گئی۔
نوجوان کی شناخت رونق رضا کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان ٹریک پر کانوں میں ہیڈ فونز لگا کر گیم کھیل رہا تھا تو ٹرین کی زد میں آ گیا۔ رونق رضا کے اہل خانہ نے بتایا کہ نوجوان ہر وقت موبائل میں گیم کھیلتا رہتا تھا۔