عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے

0
92

بغداد:

عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب امریکی فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار (دی گارجین) کے مطابق عراق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بغداد کے شمال میں واقع شہر بلد میں ایک فوجی اڈے پر 4 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فوجی اڈے میں امریکی ڈیفنس کمپنی کے اہلکار اور کنٹریکٹر رہائش پذیر ہیں تاہم یہ راکٹ حملے کس کی جانب سے کیے گئے ہیں اس حوالے سے اب تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل عراق کے شمالی علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں امریکی ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایک امریکی کنٹریکٹر سمیت 9 افراد افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں مسلح گروپوں اور ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اتحادی افواج سمیت امریکی تنصیبات کو درجنوں بار راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here