اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی

0
121

اسلام آباد:

حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی ہوگئی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں ایک سال کے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں 35.16 فیصد کمی آئی، گزشتہ سال جرائم کے کیسز 1453 تھے جو رواں سال 938 رہ گئے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ دارالحکومت میں ناکے، سرچ آپریشن، اچانک چیکنگ اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے، گزشتہ برس قتل کے مقدمات 56 تھے جبکہ رواں برس ان کی تعداد 53 ہے، زناء اور اغواء کے واقعات 198 سے کم ہوکر 145 رہ گئے۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور چوری کے واقعات بھی 323 سے کم ہوکر 183 ہوگئے، گاڑی چوری کے واقعات 142 سے کم ہوکر 104 تک رہ گئے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 279 سے کم ہوکر 144 ہوگئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here