مارشل آرٹس پلئیر احمد مجتبیٰ سنگاپور میں بھارتی حریف کو ہرانے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

0
132

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مکس مارشل آرٹس پلئیر احمد مجتبیٰ سنگاپور چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو کو شکست دینے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، قومی ہیرو کا اپنے شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے احمد مجتبیٰ کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹس پلئیر احمد مجتبیٰ نے ون چیمپئن شپ سنگاپور میں بھارتی حریف راہول راجو کو پہلے منٹ میں ہی ناک آؤٹ کر کے فتح حاصل کی۔ لائٹ ویٹ کیٹیگری کے کھلاڑی احمد مجتبیٰ کامیابی حاصل کرنے کے بعد جب کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے تو صوبائی حکومت اور شہریوں نے قومی ہیروکا شاندار استقبال کیا۔

قومی ہیرو کے کوئٹہ پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے احمد مجتبیٰ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی کا یہ اعزاز ہمارے لیے قابل فخر ہے، انہوں نے احمد مجتبیٰ کے نام سے اسپورٹس اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

کئی کھیلوں میں بلوچستان میں اپنا نام بنانے کے بعد اب مکس مارشل آرٹس میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں بھی احمد مجتبیٰ نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جو بلوچستان اور پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here