جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی

0
107

جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کی اہم ترین ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، اُن پر وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر پر شرکت کرنے پر عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کی کلیدی ترجمان مکیکو یمادا نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم کی ترجمان نے اس وقت استعفی دیا ہے جب ان سے اور دوسرے سینئر بیوروکریٹس سے وزیراعظم سوگا کے بیٹے کی میزبانی میں ایک پُرتعیش اور نہایت مہنگے ڈنر میں شرکت کرنے پر سرزنش کی گئی۔

جاپانی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے سکریٹری کاتسونوبو کاٹو نے مکیکو یمادا کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یمادا کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ورنہ وزیراعظم ان کے کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

جاپان کے نیشنل سول سروس کے ضابطہ اخلاق کے قانون میں سرکاری ملازمین کو کمپنیوں یا افراد سے تحائف یا تفریح دورے ​​حاصل کرنے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

مقامی کے مطابق وزیراعظم سوگا کے بیٹے کے ساتھ دیگر 11 بیوروکریٹس عہدیداروں کے ساتھ رات کے کھانے کی قیمت فی کس  74 ہزار 203 جاپانی ین بنتی ہے۔

یمادا کے ڈنر میں شرکت کرنے پر آج پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن ارکان نے پوچھ گچھ کرنا تھی تاہم وہ علالت کے باعث اس میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی اور اب استعفیٰ دینے کے بعد صورت حال بھی تبدیل ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here