عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں

0
926

جنیوا:

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی چیف پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ  فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ اسرائیل نے اس اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے فلسطین میں جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور بغیر کسی خوف اور حمایت کے کی جائے گی۔

فتوؤ بینسوڈا نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے 2019 میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری کی سرگرمیاں ٹھوس جواز مہیا کرتی ہیں۔

 

دوسری جانب اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت کی جنگی جرائم کی تحقیقات کے آغاز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کا اسرائیل کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

ادھر عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیل کے اعتراض پر گزشتہ ماہ ہی  فیصلہ دیا تھا کہ اسے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر اختیار حاصل تھا جس پر اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی کی جنگ کے دوران قبضہ کیا ہے۔

ججوں نے اپنے فیصلے میں مزید کہا تھا کہ ان کا فیصلہ ہیگ میں قائم عدالت کی بنیاد رکھنے والے دستاویزات کے دائرہ اختیار کے اصولوں پر مبنی ہے اور اس سے ریاست یا قانونی حدود کا تعین کرنے کی کسی کوشش کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کی اسرائیل نے فلسطین پر 54 سالہ ناجائز قبضے کے دوران ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اور عالمی معاہدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہودی آبادکاریوں میں اضافہ کیا جس میں سب سے زیادہ اضافہ نیتن یاہو کے دور حکومت میں ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here