پی ایس ایل 6؛ قذافی اسٹیڈیم کی قسمت چمکنے کاامکان

0
749

لاہور:

قذافی اسٹیڈیم کی قسمت چمکنے کاامکان روشن ہوگیا جب کہ پی ایس ایل 6کے باقی میچز کی میزبانی کیلیے لاہور مضبوط امیدوار بن گیا ہے۔

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی ہوچکی، ایونٹ مکمل کرنے کیلیے پی سی بی حکام اور فرنچائزز کی پیر کو ورچوئل میٹنگ میں مجوزہ ونڈوز پر بات ہوئی،ایک رواں ماہ، دوسری جون اور تیسری ستمبرکی ہے،اس بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

’’کرک انفو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق باقی میچز کی میزبانی کیلیے لاہور مضبوط امیدوار کی صورت میں سامنے آیا ہے،کراچی میں مقابلے کروانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 6میں سے 5 فرنچائزز نے قذافی سٹیڈیم میں ہی میلہ سجانے کی حمایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایونٹ مکمل نہ ہوا تو کمرشل کنٹریکٹس کی مد میں 15ملین ڈالر کا نقصان ہوگا،یاد رہے کہ کھلاڑیوں کو 70فیصد معاوضے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں،دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر فرنچائزز نے گذشتہ سال 25دسمبر کو ہی بورڈ کو خط میں پی ایس ایل یواے ای میں کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایونٹ کروانے میں کوئی خطرات نہیں،زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، لیگ میچز بیرون ملک منتقل کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here