یاسر حسین صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، اقرا عزیز

0
174

کراچی:

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے بارے میں کہا ہے کہ یاسر صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں اس لیے میں نے انہیں شادی کے لیے ہاں کہی۔

حال ہی میں یاسر حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ارطغرل سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ ہونے والے تنازعات اور اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کے بعد ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی تھی۔

اقرا عزیز نے اسی انٹرویو کا ایک مختصر کلپ شیئر کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یاسر حسین میں ایسا کیا دیکھا کہ فوراً شادی کے لیے ہاں کردی تھی۔ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کی تعریف میں ایک لمبی چوڑی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور یاسر سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا،

’’میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ، لوگوں میں فرق نہیں کرتے، سب کی عزت کرتے ہیں اور لوگوں کو ان کے کام کا کریڈٹ بھی دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں۔ میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ خوداعتمادی مجھے کسی نے نہیں دی۔

اقراعزیز نے مزید لکھا آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر آپ کو آپ کے کام، آپ کے خواب پورے کرنے میں آپ کی سپورٹ کرے اور چاہے کہ آپ کامیابیوں کی بلندیوں کو سر کریں۔

اقرا عزیز نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ایک عورت سے پیار کرنا، اس کی عزت کرنا اور اسے ہزاروں ، کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنے گھر کی عزت بنانا، اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں نہ صرف اس کی سپورٹ کرنا بلکہ اس کی مدد بھی کرنا، اپنی خوشی سے زیادہ اس کی خوشی کا خیال ہونا، میاں بیوی یا مرد اور عورت میں فرق نہ کرنا،یہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرا یہ خواب پورا ہوا۔ الحمداللہ۔‘‘

واضح رہے اقرا عزیز اور یاسر حسین دو سال قبل 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here