تاجر برادری نے ایف بی آر کے نوٹس مرے کو مزید مارنے کے مترادف قرار دے دیا

0
193

اسلام آباد:

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، جی بارہ ٹریڈرز کے صدر اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر محبوب احمد خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے تمام پراپرٹی ڈیلرز اور کئی دوسرے تاجروں کو منی لانڈرنگ کے قانون کے تحت رجسٹرڈ کر کے ان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ان میں سے بے شمار ایسے ہیں جنہوں نے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج کے تحت ایمنسٹی حاصل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں انکاکہنا تھا کہ ایف بی آر کا یہ اقدام ایف بی آر اور تاجر برادری کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ سال سے تاجر برادری کورونا وائرس سے متاثر ہے جبکہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں، ابھی بھی دو روزہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری حجم سکڑ چکا ہے جبکہ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس مرے ہوئے کو مزید مارنے کے مترادف ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here