بحیرہ عرب میں موجود امریکی طیاروں نے ایران کو حملوں سے باز رکھا ہوا ہے، امریکا

0
302

واشنگٹن:

امریکی فوج کے مرکزی کمانڈر فرینک میکنزی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے نے ایران کو تیل بردار جہازوں پر حملے کرنے سے باز رکھا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اخباری انٹرویو میں امریکی فوج کے کمانڈر فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز “ابراہم لنکن” کی مشرق وسطیٰ کے بحری حدود میں موجودگی سے ایران کو تیل بردار جہازوں پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔

فرینک میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ اگر 70 فائٹر طیاروں پر مشتمل امریکی بحری بیڑہ موجود نہیں ہوتا اور امریکا حالیہ دنوں میں اپنے عسکری وجود کو مضبوط نہ بناتا تو ایران کب کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فورسز یا تجارتی جہازوں پر حملہ کرچکا ہوتا جیسا اس نے پہلے کیا۔

 

یہ پڑھیں : سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہے، امریکا

کمانڈر میکنزی نے اپنی حکومت کے بیانیے کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تہران بحری جہازوں یا عراق میں امریکی فورسز پر حملے کی تیاری کر رہا تھا تاہم خلیج میں طیارہ بردار جہاز کی موجودگی نے ایران کو ان منصوبوں پر عمل درآمد سے باز رہنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو خلیج عمان میں 4 تیل بردار بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے 2 سعودی جہاز تھے جو امریکا کو تیل سپلائی کرنے پر مامور تھے، حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرکے تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے امریکی بحری بیڑے کو تعینات کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here