مولا علی کی شخصیت پر ایک ادنی تحریر!!!

0
179
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

کعبہ ایمان و یقین
مولا علی علیہ السلام
ہر چند کہ جب موضوع اتنا بڑا ہو اور لکھنا امام معصوم کے بارے میں ہو تو مجھ جیسے طالبعلم ایک کوشش ہی کرسکتے ہیں یہ انکا کمال ہے کہ قبول کریں تو ناچیز کو بھی وہ نقاط عطا فرما دیتے ہیں کہ وہ کچھ حضرت علی کے بارے میں تحریر کرسکے اور تاریخی حقائق کوبیان کرے۔آپ کا نسب یہ ہے ابوالحسن علی ابن علی طالب بن عبدالمطلب بن ھاشم ، مولا علی بے حد غریب نواز و یتیم پرور تھے انہوں نے کبھی تکبر نہیں کیا اور اخلاق میں خلق عظیم کے وارث تھے ایک ایسے خدا مرد جن کی ساری زندگی خدا کیلئے وقف تھی وہ کسی پرمہربان ہیں تو اس لئے کہ وہ بندہ اللہ کے رحم و کرم کا نیاز مند ہے اور اگر غضب ناک ہیں تو صرف اس لئے کہ وہ شخص خدا کے غضب کا مستحق ہے ،مولا کی شان میں بے شمار احادیث موجود ہیں اور آیات قرآنی بھی موجود ہیں جن سے آپ کی عظمت اور شانو شوکت ظاہر ہوتی ہے جبکہ تاریخ اسلام کا مطالعہ کیا جائے تو بھی آپ کی عظمت و مقام کچھ سمجھ میں آتا ہے آپکی پیدائش سے لیکر آپکی وفات تک کی زندگی رسول آخر محمد مصطفی صل اللہ علیہ وسلم کے گرد اور اسلام کی خدمت اور اُمت کی اصلاح پر ہی گھومتی ہے اگر عملی طور پر اسلام کو سمجھنا ہے تو مولا علی کی زندگی کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے، دنیا میں جہاں ہر طرح کی تحقیق اور علمی موادموجود ہے، وہیں مولا علی کے خطبات پر مشتمل نہج البلاغہ کتابی شکل میں موجود ہے جو آپکی فہم و بلاغت اور اسلام پر مکمل عمل پیرارہنے کا تحریری ثبوت بھی ہے وہیں ترقی کرنے والوں کیلئے ایک مشعل راہ بھی ہے۔علماء اہل سنت نے بیان کیا ہے رسالہ التفصیل حضرت علی سید البشر ہیں اور کافر کے سوائے کوئی اس میں شک نہیں کرے گا۔حضرت ختمی مرتبت کی رسالت اور نبوت تمام انبیاء کی رسالت اور نبوت سے افضل ہے ،تلک الرسول فضلنا بعضھم علی بعض ( ان رسولوں میں بعض کو بعض دوسرے انبیاء پر فضیلت ہے ) علامہ فخر رازی لکھتے ہیں اوراُمت کا اجماع اس بات پر ہے کہ بعض انبیاء بعض پر افضل ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے رسول کو عالمین کے حق میں رحمت بنا کر بھیجا، آنحضرت تمام عالمین کیلئے رحمت ہیں ،اسلئے ضروری ہوا کہ تمام عالمین سے افضل ہوں ، علامہ فخررازی کہتے ہیں حضرت محمد مصطفی کا لایا ہوا دین تمام ادیان سے افضل ہے اور دین مکمل اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک پیغام ولایت نہ پہنچایا گیا اور اسکا بیان سورت المائدہ آیت ٧٦ میں ہوا،یا ایھاالرسول بلغ ما انزل الیک من ربک و ان لم تفعل فما بلغت رسالتہ واللہ یعصمک من الناس یہ پیغام ولایت تھا حضرت رسول خدا نے ایک لاکھ چالیس ہزار اصحاب کے سامنے خدا کے پیغام کو پہنچایا
من کنت مولاہ فہذا علی مولا
میں جس کا آقا و مولا ہوں یہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here