نعمت خداوندی…قوم کو ڈبل جیت کی مبارک!!!

0
140
شبیر گُل

اللہ بارک جب انسان کو اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے تو وہ نعمتوں کو پانے کے بعد اسکی ناقدری کرتا ہے۔ اسکا شکر بھول جاتا ہے۔پاکستان اللہ جل شانہ کی ایک بڑی نعمت ہے۔ جو اللہ کا عطیہ اور ہندوستان کے مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمرہے۔ جو لوگ پاکستان میں بستے ہیں، اسکی آزاد ہوائوں اور فضائوں میں سانسیں لیتے ہیںلیکن بھول جاتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔ اگر اس آزاد فضائوں کی قدرومنزلت کا ادراک کرنا ہو تو بھارت میں رہنے والے پچیس کروڑ مسلمانوں کی اجیرن زندگی کا موازنہ اپنے ساتھ کرکے دیکھیں توشاید اسکی قدر کرنا سیکھ سکیں۔ پاکستان کی جیت پر مسلمانوں کے گھر جلانا، مسلمان کو ذبیح کرنا، انکی زندگیوں کو اجیرن کرنا، کشمیر میں ظلم وستم اور کشت و خون ، یہ بربریت اور وحشت و درندگی دیکھ کر اپنا موازنہ بھارت کے مظلوم مقفور مسلمانوں سے کر لیں جن پر ہر ہندو پہرے دار ھے۔کشمیر کے مسلمانوں سے کرلیں ۔ جن پر دس لاکھ درندے مسلط ھیں۔اسلئے خدارا! اس ملک کی قدر کیجئے۔یہ نعمت خداوندی ھے۔ قائداعظم اور انکے ساتھیوں کو سلام کیجئے جن کی وجہ سے مخفوظ فضاں میں سانسیں لے رھے ھیں۔ مودی اور ہندومسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ اتنی نہ بڑھائیں ۔ جتنی سہنے کی ہمت ھے۔وگرنہ انکی چتائیں آگ میں جل کر خاک ھوجائیں گی۔ پاکستان میں بسنے والے ہندو نواز لبرلز اور نظریہ پاکستان کے مخالف گماشتے ملک کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں۔یااپنے باپ مودی کے دیس چلے جائیں ۔بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و بربرئیت دیکھ کر ، پاکستان کی نعمتوں سے لطف اندوز ھونے والے ناشکرے اپنی خباثت سے باز نہ آئیں۔ تو انہیں چن چن کر LOC پر آباد کیا جائے۔ تاکہ انہیں پرامن بھارت اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سے شناسائی ہو اور پاکستان کی آزادی کی قدرہو۔ڈاکٹر قدیر کو سلام کیجئے جن کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے ۔ہم سے سات گنا بڑا دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں کرتا۔ جب بھی غنڈہ گردی کی کوشش کرتا ہے ،بفضل تعالیٰ ہم اسکی گردن دبوچ لیتے ہیں،آئندہ ہمیں مکار دشمن کو کارگل کی طرح کا عبرتناک سبق دینا ہوگا۔بھارت کے اکابرین ، دانشور ،انڈین اینکرز اور سیاستدان ہر شام خدانخواستہ پاکستان کو تباہ کر کے سوتے ہیں۔انکی سیاست کا محور صرف پاکستان ہے ۔ الیکشن پاکستان کے خلاف بھونک کر جیتتے ہیں ۔آجکل بنگلہ دیش میں بھارت کو مکافات عمل کا سامنا ہے ۔ بھارتی غنڈے بنگالی مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں ، آج بنگلہ دیش میں ہندوئوں کو ایسے سلوک کا سامنا ہے ، بھارت ایک بدمعاش ریاست ہے ۔ایک منظم سازش کے تحت بنگلہ دیشی مکتی باہنی کے ذریعے پاکستان کو دولخت کیا۔پاکستانی فوج کو ظالم فوج بنا کر پیش کیا گیا۔ آج پچاس سال بعد قدرت نے بھارت کے چہرے سے امن کا نقاب اتار دیا ہے۔ انڈین چمچی شیخ حسینہ واجد کے لئے بھی آئندہ الیکشن میں شکست پربنگلہ دیشی عوام کی آنکھیں بھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں۔انڈیا کا اصل چہرہ ،مسلمانوں اور مینارٹیز کا استحصال ہے ، انکا قتل عام ہے۔
مسلمان پلیئرز ،مسلمان ایکٹرز کے کلمے کی طاقت کے خلاف ،ہندتوا کی یلغار نے عام مسلمانوں کے علاوہ مسلمان پلئیرز اور مسلمان فنکاروں کو بھی غیر محفوظ کر دیاہے ،عالمی برادری ، یورپ یونین، یو این او ۔ بھارت کی انسانیت سوز مظالم پر خاموش ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بھگوڑوں اور انڈین پکوڑوں کو ہرا کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دیاہے۔انڈین ٹیم کی ہار کے بعد مسلمان کھلاڑی کے ساتھ ناروا سلوک اور برتا سے انڈین مسلمانوں کوسمجھ جانا چاہئے کہ پاکستان کا قیام واقعی ایک نعمت سے کم نہیںاور آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔
پاکستان میں بسنے والے ناقدرے حامد میر جیسے دو نمبر اور ملک کے خلاف بولنے والے لعنتی کرداروں کو مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم سے اندازہ ہو جانا چاہئے کہ ملک خداداد کا قیام ایک معجزہ تھا۔
شاہ رخ خان اور دوسرے مسلمان ایکٹرزکے ساتھ سلوک ، مسلمان علما اور سیاسی لیڈروں کی بھارت میں ناقدری سے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آتا رہتا ہے لیکن ہم لوگ ایک فاشسٹ ریاست کو امن پسند اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتے ہیں خالانکہ مظالم کے حوالے سے اس جیسے بدترین متعصب ملک کی مثال نہیں ملتی۔
بی جے پی کی لیڈر شپ کا ایجنڈا مسلمانوں کو ملک سے صاف کروہے ۔مودی، امیت شاہ ، اجیت ڈوگل اور انکی جماعت کے کثر لیڈر مسلم کش پالیسی پر گامزن ہیں۔
مکتی باہنی کے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ بہت بڑی طاقت ہے مگر جب بھی اس نے پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کی ، ہمیشہ منہ کی کھائی،بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اسے عنقریب مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑے گا جو بیج مودی سرکار بو رہی ہے۔ اسکا خمیازہ جلدہی بھگتے گا۔
ہندوئوں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا کر ہندو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے جس دن بھارت کے مسلمان کے خون کی رگ غیرت پھڑک اٹھی ۔ ہندو کے لئے زمین تنگ ہوجائے گی۔
بھارت کے مسلمان سہمے سہمے اور مجبور ہیں، یہ لاوا جس دن پھٹ پڑا تو ہندو کو نہ زمین قبول کرے گی اور نہ آسمان۔ ان کو چتائیں جلانے کے لئے نہ لکڑی ملے گی اور نہ بہانے کے لئے پانی کی بوند۔ اسلئے آگ کا آلا اتنا جلائیں جس کی تپش سہہ سکیں۔
بھارت گزشتہ ستر سال سے پاکستان کے ساتھ ڈرٹی گیم کھیل رہا ہے۔کرکٹ ہو یا دوسری سپورٹس ۔بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔انڈین ٹی وی چینلز صبح سے شام پاکستان کے خلاف بول بول کر ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر رات ہم پر جنگ مسلط کرنے کے خواب دیکھتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انڈین ٹیم کا غرور خاک میں ملایا اور نیوزی لینڈ کو جو بھی سیکورٹی کنسرن تھے وہ بھی حل کردئیے۔
جن کے کہنے پر کیوی ٹیم کے کھلاڑی واپس گئے تھے پہلے انکی لترول کی پھر نیوزی لینڈ کے بھگوڑوں کو اوقات یاد کرادی۔ کھیل کو کھیل ہی سمجھنا چاہئے اس میں نفرت اور سیاست کا کھیل نہیں کھیلنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈین سورمائوں کو عبرتناک شکست دے کر انکے منہ پر تالا لگا دیا ہے ۔اللہ بارک پاکستان جیسی نعمت کی قدر کرنے کی توفیق فرمائے۔آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here