کیئر کا ایغور مسلم پر مظالم کیخلاف کارروائی کیلئے بیجنگ اولمپکس کے سپانسرز پر دباؤ

0
115

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن (کیئر) نے مسلم کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی ایسی کارپوریشن اور کمپنیوں کو سے ایغور مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے رابطہ کریں جوکہ بیجنگ اولمپکس کو سپانسر کر رہی ہیں، امریکہ کی کمپنیاں کوکا کولا، انٹیل ، ائیر بی این بی ، پراکٹر اینڈ گیمبل سمیت متعدد کمپنیاں بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کو سپانسر کر رہی ہیں، گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران بیجنگ اولمپکس کو سپانسر کرنے والی ان کمپنیوں کے خلاف آواز بلند کی گئی تھی کہ انہیں ایغور مسلمانوں کے مسئلے پر کھل کر بات کرنی چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here