انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے کمی

0
125

کراچی:

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور امریکی کرنسی کی قیمت 159.04 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کا اضافہ ہوا تاہم آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164.05 سے کم ہوکر 159 روپے 04 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے 50 پیسے کی کمی سے 161 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل پانچویں روز بھی مندی دیکھی جارہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی سے 33465 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے، ایک موقع پر 100 انڈیکس 33409 پوائنٹس کی کم ترین جب کہ 33782 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک دم 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ رواں ماہ میں اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here