ویانا اجلاس جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کا آخری موقع ہے، ایران کی دھمکی

0
132

تہران:

ایران نے کہا ہے کہ جوہری توانائی کے عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے آج ویانا میں ہونے والا اجلاس آخری موقع ہے جس کے بعد ایران اپنا فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے ویانا میں امریکا کی معاہدے سے علیحدگی کے بعد باقی رہ جانے والے ممالک کے اجلاس کو جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کا آخری موقع قرار دیا اور امریکی پابندیوں کے تناظر میں کسی بھی مصنوعی حل کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ برس امریکا کی کی جانب سے یک طرفہ طور پر عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے اور ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران نے بھی یورینیئم افزودگی کی دھمکی دے دی، اس کشیدہ صورت حال میں روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے معاہدے کے مستقبل کے حوالے سے ویانا میں اجلاس طلب کیا ہے۔

 

ایران نے عالمی جوہری معاہدے کے حامل دیگر ممالک روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو مطلع کیا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں کا سدباب نہ کیا گیا تو ایران ڈیل میں طے شدہ اجازت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے یورینیئم کی افزودگی شروع کر دے گا اور کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگا۔

واضح رہے کہ 2015 میں ایران کے ساتھ 6 عالمی قوتوں  امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا عالمی جوہری توانائی طے پایا تھا جس کے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کے عمل کو محدود کرنا تھا جس کے بدلے میں عالمی قوتوں نے ایران پر پابندیوں کو نرم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here