مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ میں دھماکا، 2 اہلکار زخمی

0
297

سری نگر:

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں زوردار دھماکا ہوا  جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں واقع قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، دھماکے کی آواز سن کر بھارتی آرمی کیمپ میں کھلبلی مچ گئی۔

واضح رہے کہ 25 مارچ  کو  بھی بھارتی فوج کے جنگلوٹ آرمی کیمپ میں  زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here