مورخہ 5 ستمبر لیبر ڈے کی سالانہ تعطیل کے موقع پر بمطابق 8 صفر گورمے ریسٹورنٹ بروکلین میں پہلی سالانہ امام حسین کانفرنس کا شاندرار انعقاد ہوا۔کانفرنس میں 18 علمائے اہل سنت اور 6 علمائے اہل تشیع نے تاریخ ساز خطابات کئے۔نظامت کے فرائض سید زین عباس بخاری نے انجام دئیے۔تلاوت قرآن مجید کی سعادت حضرت مولانا حافظ قاری عبدالباسط فاضل جامعہ مدینہ سابق خطیب فیصل مسجد اسلام آباد ، خطیب جامہ مسجد نیو برنزوک نیو جرسی نے حاصل کی۔جنہوں نے ساتھ ہی مدلل خطاب بھی کیا ۔ خطاب کرنے والوں نے حضرت مولانا محمد عبد اللہ دانش خطیب البدر مسجد بروکلین ، حضرت مولانا محمد شبلی خطیب جامع مسجد پرنسٹن نیو جرسی،حضرت مولانا پیر میر حسین شاہ خطیب جامع مسجد الکرم نیویارک،حضرت مولانا حافظ قاری غلام رسول خطیب جامع مسجد سٹیٹن آئی لینڈ،حضرت مولانا قاری حبیب احمد چشتی خطیب جامع مسجد برائٹن بیچ،علامہ محمد عمران بخاری خطیب امام بارگاہ نیو جرسی، معروف نعت خوان خان فیاض حسین خان ، علامہ رائے ظفر علی، پرنسپل جامع باقرا لعلوم لاہور، علامہ غلام اکبر ساقی، پرنسپل جامعہ خدیجہ الکبری فیصل آباد ، مولانا ظہیر احمد افتخاری پرنسپل شیعہ عربی کالج لکھنو انڈیا، علامہ مفتی مشتاق احمد کمبوہ آرگنائرزر بین المذاہب امن کونسل پاکستان،حضرت مولانا حافظ قاری محمد اعجاز الحسینی خطیب جامع مسجد نور القرآن نیویارک، حضرت مولانا صاحبزادہ حاجی محمد عامر خطیب مسجد بیت ایونیو،حضرت مولانا قاری زاہد رفیق نائب خطیب جامع مسجد نیو برنزویک نیو جرسی،راشد زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔انجمن غوثیہ نیویارک کے صدر پیر سید صفدر حسین شاہ کے فرزند ارجمند صاحبزادہ سید شیراز حسین شاہ،خان فیاض خان،لٹل پاکستان کے روح رواں عزیز بٹ ،جعفریہ کونسل آف یو ایس کے بانی راجہ عابد حسین نمبردار، جعفریہ یوتھ نیویارک کے سربراہ راجہ عمار یاسر نمبردار،امام الخوئی اسلامک سنٹر کے سید محسن وقار، پروفیسر سید ضیغم عباس کاظمی و رفقائے کار،المہدی سنٹر بروکلین کیحاجی محمد رزاق گجر، حاجی سلامت علی، خلیفہ نفیس الحسن،پروفیسر راجہ حسن رضا،حاجی ملک امیر محمد خان، سید صفدر موسوی،ارشد جعفری، حاجی محمد نذیر چٹھہ،ظہیر چٹھہ، حسن امتیاز، زاہد نقوی، سید تعظیم حسین کاظمی، نے خصوصی، امام جمعہ فلاڈیلفیا، مولانا شیخ عبدالرحمن الامارہ ، بیت القائم نیو جرسی کے امام جمعہ مولانا علی رضا علوی، حوزہ علمیہ المہدی نیو جرسی کے انچارج میاں منظور حسین و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ میڈیا کے شرکا میں سینئر صحافی مجیب ایس لودھی چیف ایڈیٹر نیوز پاکستان،کہنہ مشق صحافی محسن ظہیر چیف ایڈیٹر اردو نیوز و اینکر چینل 5،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ایکٹویسٹ سید زاہد شہباز چیف ایڈیٹر پاک وطن و اینکر پاک وطن ٹی وی،مشہور کالم نگارو صحافی ایم آر فرخ چیف ایڈیٹر آواز،نوجوان اینکر و صحافی خان برادران منظور حسین و عبدالصمد خان بانیان و مالکان دنیا نیوز انٹرنیشل ٹی وی و اخبار، میاں فہیم اینکر وائس آف ایشیا و ایڈیٹر ٹی وی وائس آف ایشیا اخبار،ملک حسین رضا سی ای او المہدی ٹی وی نے رپورٹنگ کے پیشہ وارانہ فرائض انجام دئیے۔نیاز کا اہتمام برادران ملک حسن رضا ، ملک حسین رضا اور مولانا علی رضا علوی نے کیا تھا۔چوہدری قیصر مالک گورمے ریسٹورنٹ نے اپنی ذاتی دلچسپی اور عقیدت کے ساتھ اپنے عملے کے ہمراہ مل کر نیاز حسین کا اعلی انتظام کیا۔
مقررین نے حضرت امام حسین اور ان کے اہل بیت ، اعوان و انصار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا امام حسین کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک اسلام محمدی میں حفاظت کا اہتمام کرتی رہے گی۔خطبا نے کھل کر یزید کی مکاریوں کا تذکرہ اور یزیدیوں سے برات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا وقت کے یزیدیوں کو للکارنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حمزہ سید الشہدائے کے بعد امام حسین سید الشہدا ہیں۔ مقررین نے وحدت مسلمین پر زور دیا اور اختلافی امور پر دوری اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ کانفرنس میں شیعہ علما و زعما کے ساتھ بریلوی ، دیو بندی اور اہل حدیث مکتب فکر کے علما و مشائخ و زعما نے خصوصی شرکت کی۔گورمے ریسٹورنٹ کی فضا تین گھنٹے تک نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے گونجتی رہی۔ اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوئی جب ایک حافظ قرآن عالم اہل سنت نے ہاتھ میں مائک پکڑ کر ہاتھ بلند کروا کر نعرہ حیدری اور حسینیت زندہ باد ، یزیدیت مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگوائے۔علما و مشائخ کے خطابات بڑے جچے تلے ، منظم ، مرتب اور متوازن پر اثر تھے۔راقم الحروف کیوں کہ بانی کانفرنس تھا لہٰذا خطاب کی بجائے صرف شکریہ پر اکتفا کیا۔مجھے جب دعا کے لئے کہا گیا تو میں نے کہا آج امام حسین کا خاندان آپ سب کے لئے دعا کریگایعنی رسول پاک ، امام علی ، سیدہ فاطمہ و خانوادہ رسالت ۖو امامت و عصمت ۔ کانفرنس میں یہ طے پایا کہ اگلے سال زیادہ شرکا کی موجودگی میں اور زیادہ مقررین کے خطابات سے غیر مسلموں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
٭٭٭