1400غیر رجسٹرڈ اسپتال اور کلینکس سیل کر چکے، ہیلتھ کیئر کمیشن

0
383

کراچی:

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے بھر میں غیررجسٹرڈاسپتالوں اورکلینکس کے خلاف کارروائی کاآغازکرتے ہوئے 1400کلینکس اور اسپتال سیل جبکہ 400 اسپتالوں اورکلینکس کو نوٹسز جاری کردیے۔

سندھ بھرکے غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اورکلینکس کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے کارروائی کا آغازکردیا ہے جس کے دوران 1400 کلینکس اور اسپتال بھی سیل کردیے گئے، کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر منہاج قدوائی نے غیر قانونی طور پر کلینکس اور اسپتال چلانے والوں پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر منہاج قدوائی کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق صوبے بھر میں 20 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے اسپتال اور کلینکس موجود ہیں لیکن رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہے جبکہ کمیشن کو رجسٹریشن کی مد میں 7 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 1 جولائی سے اب تک 400 کے قریب غیر قانونی اسپتالوں اور کلینکس کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

 

انھوں نے بتایا کہ اب تک اتائیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1400 اسپتالوں اور کلینکس کو سیل کیا جاچکا ہے جن پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں ، سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق اسپتالوں اور کلینکس کی رجسٹریشن کے بعد مہنگے علاج اور بھاری فیسوں کا طریقہ کار واضع کیا جائیگا تاکہ ہر شہری کو سستا اور معیاری علاج میسرہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here