لاہور:
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی ٹویٹر سیاست پر میدان میں آ گئے۔
نواز شریف ، مریم نواز ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بعد شریف فیملی کے نئے ٹویٹر ممبر نے بھی نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹائے جانے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے استفسار کیا کہ جج کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا ؟کس نے کیا ؟ کیا مقصد میڈیا ٹرائل نہیں ؟۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں حسین نواز نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا ، کیا یہ سازش نہیں ؟ انصاف کی فراہمی کیلیے اس سب کی تحقیق کیا ضروری نہیں ؟ دیکھنا ہے کیا انصاف ہوتا ہوا نظر آتا ہے ؟۔