اسم اعظم !!!

0
142
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،آج آپ کو اسم الہٰی کے ورد کے ذریعے حاجت روائی کے چند اعمال پیش کرتا ہوں، ہر چند کتابوں میں بھی یہ اعمال درج ہیں ،شمع شبستان رضا میں کافی ان کا بیان آیا ہے بحر حال آپ صدق دل سے اور یکسوئی اے اللہ کے نام کی برکت سے دعا فرمائیں گے تو ناکامی کبھی بھی نہ ہوگی، انشااللہ!وظیفہ کو کامل یقین کے ساتھ شروع کریں اور وقت مخصوص کرکے پڑھیں لباس صاف ہو اور حلال و حرام کا پرہیز کریں بس کوشش کریں دعا کے وقت رقت طاری ہو اور آنکھ سے آنسو نکل آئیں تو کامیابی میں کوئی شبہ نہ سمجھیں ،بے شک اللہ پاک مضطرب دل کی دعا کو فوری قبول فرماتا ہے اب عام زندگی میں پیش آنے والی حاجات اور ان سے متعلق ورد درج ذیل ہیں ذرائع آمدن میں ایک دم اضافے کیلئے وظیفہ:- اگر کسی شخص کی لڑکی یا لڑکے کی شادی صرف مال نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہو تو لڑکی یا لڑکے کی والدہ یا باپ چالیس دن تک یاوھاب یارزاق 3125مرتبہ بعد نماز عشا پڑھے اور ہر روز وظیفہ کے بعد 33 مرتبہ استغفار پڑھے، یاوھاب۔۔۔۔ اے بہت دینے والے، یہ لفظ ہبہ سے بنا ہے جس کا مطلب بغیر معاوضہ کے عطا کرنا ہے یعنی ایسی عطا جس میں کوئی غرض نہ ہو جسے جو چاہا عطا فرمادیا۔ بغیر عوض کے دوسروں پر مال و دولت نچھاور کردیا۔ اس طرح بے سوال عطا فرمانے والے کو وہاب کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ وہاب ہے وہ اپنی مخلوق کو اس انداز میں دیتا ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ دنیامیں اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی ذات ایسی نہیں جو بغیرمانگے اور بغیر کسی غرض کے عطا کرتی جائے اس لیے جو شخص اللہ تعالی کو اس صفت سے پکارتا ہے۔ اللہ تعالی اس پر اپنی عطا کے خزانے کھول دیتا ہے۔ جو چیز وہ مانگے مل جاتی ہے خاص کر اس اسم کا تعلق رزق کی فراغی کے ساتھ بہت ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ہیں۔ غربت اور تنگی رزق کا حل:- وہ شخص جو غربت اور تنگی رزق سے دوچار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدن بہت کم ہو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ صبح اور گیارہ سو مرتبہ شام کو ایک سو گیارہ دن تک پڑھے۔ اس کے علاوہ اس کے گھر والے بھی یہی اسم اسی طرح پڑھیں تو بہت جلد ان کی حالت بدل جائے گی۔ ذرائع آمدن میں ایک دم اضافے کے آثار پیدا ہوجائیں گے اور تھوڑے ہی عرصے میں اللہ تعالیٰ انہیں غنی کردے گا جب مقصد حل ہوجائے تو اس اسم کو ہمیشہ کیلئے بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ پڑھتا رہے۔ اضافہ مال و دولت کا وظیفہ:- مال و دولت میں اضافے کیلئے یاوھاب یارزاق کا وظیفہ بہت موثر ہے اس لیے اضافہ کے خواہش مند شخص کو چاہیے کہ شام کی نماز کے بعد نوافل اوابین پڑھے اس کے بعد دو رکعت نفل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے پڑھے۔ ان نوافل کی ہر رکعت میں الحمدشریف اور سورت پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھے۔ نوافل کے بعد سر سجدے میں رکھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ پھر یہی وظیفہ پڑھے۔ اس کے بعد سجدے ہی میں اضافہ رزق کی دعا کرے۔ انشا اللہ بے پناہ مال و دولت میں اضافہ ہوگا اور یہ عمل ایک سال تک جاری رکھے۔
کشادگی رزق برائے ادائیگی قرض:-
ایسا مقروض جس کے پاس ادائیگی قرض کیلئے رقم نہ ہو اور لینے والے بہت تنگ کرتے ہوں تو اسے چاہیے کہ بعد نماز جمعہ چند افراد اکٹھے کرے۔ اگر گھر والے ہوں تو زیادہ مناسب ہے اور پہلے گیارہ مرتبہ استغفار پڑھیں۔ اس کے بعد یاوھاب یارزاق 41700 مرتبہ پڑھیں اس طرح تین جمعے تک یہ عمل کریں۔ اس کے بعد اگلے روز سے مقروض کو چاہیے کہ اس وظیفہ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور اکتالیس دن تک پڑھتا رہے۔ اس کے بعد تین دن یہ وظیفہ نہ پڑھے اس میں استغفار ایک سو گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھے۔ تین دن کے بعد پھر پہلے وظیفہ کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ 41 دن تک پڑھے۔ انشا اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اگر کوئی صورت پیدا نہ ہو تو اسی عمل کو دوبارہ کرے۔ انشا اللہ پروردگار ایسی جگہ سے مالی مدد فرمائے گا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا ہوگا۔
ہمیشہ دولت مند رہنے کاعمل:-
جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسے زندگی میں کبھی بھی مال کی کمی نہ ہو یعنی ہمیشہ دولت مند رہے یا ضرورت کے مطابق اللہ کا رزق ملتا رہے تو اسے چاہیے کہ یاوھاب کو بعد نماز فجر 1400 مرتبہ اور رات کو سونے سے پہلے 1400 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے۔ انشا اللہ اسے کبھی مالی تنگی نہ آئے گی اور اگرتاجر یاکاروباری ہو تو کاروبار کے شروع میں اسے روزانہ 2100 مرتبہ پڑھے۔ اس کا کاروبار نہ کبھی رکے گا اور نہ ہی اس میں کمی آئے گی کیونکہ حصول دولت کیلئے یہ اسم اتنا موثر ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ اس لیے اسے ہمیشہ پڑھنے والا کبھی خالی نہیں رہ سکتا۔ جس شخص کا نام وہاب یا سلیمان ہو اس کیلئے اس کا ورد بہت مفید ہے۔
اب ایک مخصوص جفری طریقہ بھی لگے ہاتھوں بیان کردوں مثال کے ساتھ اس کو آپ سمجھ گئے تو ورد خود ترتیب دے سکتے ہیں اور یہ ہر شخص کے نام سے ہوگا جو لوگ خود حساب کتاب نہ کرسکتے ہیں کسی صاحب علم سے ھدیہ دے کر اس عمل کو استخراج کرالیں اور پھر ورد کریں آپ کو لطف آجائیگا۔
اپنے نام کے اسم اعظم سے زندگی بدلیے
آپ کا نام مثلا عابد علی ہے ۔۔ نام کا پہلا حرف ع مستوی کہلاتا ہے ۔پورے نام کے اعداد بحساب ابجد نکالے تو کل اعداد 187 ہوئے ۔۔۔ ع ا ب د ع ل ی ۔ 70/ 1/2/4/ 70/ 30/10 ان سب کو جمع کیا تو 187 ہوے ۔
187 کو 28 سے تقسیم کئے تو 19بچے ۔ابجد کے لحاظ سے 19واں حرف ق ہے ۔۔یہ حرف دلیلی کہلاتا ہے ۔اس کے اعداد 100ہیں اس کو 28 سے تقسیم کیا تو 16 بچے تو 16واں حرف ع ہے ۔یہ حرف سری کہلاتا ہے ، اس طرح آپ کو ع ق ع حروف دستیاب ہوئے ۔
ان تینوں حروف کے اعداد 70/100/70 ہیں ان تینوں کو جمع کیا تو ۔۔240 عدد حاصل ہوئے ۔
اب ان حرف سے اسما الہٰی لینا ہے ع سے ۔العلی ۔عدد 110
ق – سے القوی ۔عدد 116 ۔۔چونکہ 240پورے کرنا ہے ۔۔تو 14 کا اسم الہٰی دیکھا تو الوھاب ملا ۔اس طرح 240عدد پورے ہوئے ۔
نام کا اسم اعظم ۔یا علی ،یا قوی ، یا وھاب ۔ملا ۔
240بار ہر روز ان تینوں اسما کا ورد کریں ۔40دن تک ۔۔
پرہیز ۔ ہر قسم کا گوشت نہیں کھانا چاہیے ۔
پڑھتے وقت حصار بنا لیں ۔
زیادہ کلام کسی سے نہیں کرنا ۔اگر خلوت میں رہیں تو بہتر ہے ۔۔
دفتر کے احباب / طلبہ / تاجر وغیرہ بھی اپنے نام سے اسم اعظم نکال کر 40 دن تک ورد کریں ۔تو ان کو کامیابی ملے گی
مجھے امید ہے اتنا سادہ کرکے لکھا ہے کہ ہر انسان باآسانی سمجھ سکتا ہے آپ یہ محنت کرنا اور عمل کرنا آپ کا کام ہے میں دعا کرتا ہوں اللہ پاک آپ کی تمام جائز حاجات پوری فرمائے۔ آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here