ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علی!!!

0
182
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،ہر سال کی طرح امسال بھی رجب کو مولود کعبہ حضرت علی کی ولادت کا جشن پوری دنیا میں منایا گیا، آپ سب کو مولا علی کی ولادت کی مبارک باد قبول ہو جو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ بھی ہیں ،مولا علی سے بغض و عناد کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، یہ سلسلہ کئی صدیوں سے جاری ہے اور ہر لیول پر یہ نظر آتا ہے اور محسوس کیا جاتا ہے ،میری دلچسپی تاریخ کے ساتھ کیونکہ نجوم و اعداد اے بھی رہی اس حوالے سے چند نقاط جو زہن میں تھے آج کے مقالے کی زینت بنیں گے، میرے ساتھ پلانٹ پر ایک انجینئر کام کرتے تھے، دس برس قبل پلانٹ پر ایک بڑی پرابلم آ گئی۔انجینئر صاحب کہنے لگے کہ مجھے پتہ تھا کہ آج کچھ ہو گا کیونکہ آج 13 the Friday ہے۔ میرے لئے یہ نئی بات تھی، میں نے مطلب پوچھا تو بتایا کہ جمعہ کے دن اگر 13 ہو تو یہ دن منحوس دن ہوتا ہے۔ یعنی یہ مغرب کی Myth ہے۔ پھر مجھے یاد آیا کہ 13 کا ہندسہ مغرب میں منحوس ہے، اور وہاں 13 منزل بھی نہیں ہوتی(کئی عمارتوں میں مل بھی جاتی ہے۔ کراچی میں PNSC کی بلڈنگ میں 13 منزل نہیں ہے،12 کے بعد 14)۔ 13 منحوس اور اگر 13 جمعہ کو پڑے تو ڈبل منحوس۔ میں نے سوچا کہ کیوں؟ مجھ پر یہ حقیقت تب افشاں ہوئی جب میں نے کڑی سے کڑی ملائی کہ مولا علیء کی ولادت کی تاریخ 13 رجب تو ہے مگر اس دن جمعہ کا دن تھا۔ تو سمجھ آئی کہ 13 the Friday مغرب میں منحوس کیوں ہے۔یہ Myth یقیننا کسی پڑھے ہوئے کی علیء دشمنی اور بغض کو ظاہر کرتی ہے، کچھ لوگ شاید میری اس سوچ سے اختلاف کریں ان کے لئے میں چند سال پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر یاد دلا دوں جس میں مغربی ملک میں ایک مذہب کے پیروکاروں نے مظاہرے میں جو مسلمانوں کے خلاف تھا، ایک لڑکی نے ایک پوسٹر پکڑا ہوا تھا ،جس پر لکھا تھا۔۔Khayber was your Last Win. جسطرح ہمارے بہت سے دوست بغض علیء میں خیبر کو نہیں بھولے، اسی طرح اور بہت سے بھی نہیں بھولے اسلئے 13 تاریخ والے جمعہ کو منحوس نہ سمجھیں، شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوتِ پروردِگار لا فتی اِلا علِی لا سیف اِلا ذوالفِقار کعبہ میں ولادت ہے مسجد میں شہادت ہے دیکھنا علی کے چہرے کو عین عبادت ہے مولا علی نہ صرف داماد رسول صل اللہ علیہ وسلم تھے بلکہ نبی پاکۖ کی فوج کے کمان دار تھے جنہوں نے کئی معرکے اپنی شجاعت سے جیتے یہی وجہ کہ اسلام دشمنوں کو علی کی ذات سے ہمیشہ عناد رہا ۔جمعہ ایک مبارک دن اس بابرکت دن کو منحوس جاننا اور مشہور کردینا بھی ایک سازش ہے ،اسلام دشمنوں اور اہل بیت دشمنوں نے جتنا زور لگانا تھا لگایا لیکن کیا خوب جشن و میلاد ہیں جو پوری دنیا میں عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں ، یہ وہ دن جس دن دشمن اسلام ناخوش ہوتا ہے اور اسلام دوست خوش ہوتا ہے، اس کے ساتھ ہی اجازت دیجئے اگلی دفعہ پھر کوئی موضوع لیکر حاضر ہوتا ہوں ۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here