مسجد نبوی میں 10ماہ کے دوران نمازیوں کی تعداد 200ملین سے متجاوز

0
74

ریاض (پاکستان نیوز) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں رواں اسلامی سال کے دوران 200 ملین سے زائد نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی ہے۔عرب نیوز نے دونوں مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کے حوالے سے بتایا کہ محرم، ہجری کیلنڈر کے پہلے مہینے سے لے کر گیارہویں مہینے یعنی ذوالقعد کے آغاز تک 200 ملین سے زائد نمازیوں کو بہترین خدمات فراہم کی گئیں تاکہ وہ اپنی عبادت آسانی سے ادا کر سکیں۔ دریں اثناء سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد میں ایک ماہ کے عرصے میں مزید اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ مملکت آئندہ حج کے دوران دنیا بھر سے مسلمانوں کی میزبانی کر رہی ہے۔ وبائی مرض کوویڈ۔ 19 کے آغاز کے بعد سے یہ پوری گنجائش کے ساتھ عازمین حج کا پہلا بڑا اجتماع ہو گااور اس میں عمر کی بھی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔سعودی خبر رساں ادارہ نے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حج سیزن کیا?غاز سے اب تک دولاکھ سے زیادہ حج زائرین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 25 ہزارحج زائرین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ جبکہ سات ہزار سے زیادہ زمینی راستے سے مدینہ پہنچے ہیں۔مدینہ پہنچنے والوں میں سے سب سے زیادہ عازمیں حج کاتعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اس حوالہ سے بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ 20 ہزار سے زیادہ عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت کے بعد مکہ مکرمہ جاچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here