میرے سجیلے جوانوں!!!

0
88
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن! یہ سوچتا ہوںکہ اگست کب آئے گی تاکہ ہماری حکومت پر مسلط چمگادڑوں کا یہ جم غفیر کب پاکستان جس کو انہوں نے برگد کا پیڑ بنا دیا ہے اڑیں گی تاکہ پاکستان کی مکدر فضا پاک صاف ہو گی، یہ جانتے ہوئے کہ ٹیک کئیر حکومت بھی کسی اچھے شگون کی پیدا وار نہیں ہوگی لیکن اتنا تو ہوگا کہ شہباز شریف اور بلاول جانو اور ان کے ساتھ لٹکی چمگادڑوں سے چھٹکارہ تو ملے گا، مہینوں میں ان کی کرتوتوں نے کروڑ لوگوں کے کانوں پر حملہ کیا ہے، لوگ نڈھال ہو گئے ہیں اور اب اللہ سے اپنے کردہ اور ناکردہ گناہوں کی توبہ کر رہے ہیں، ہر پاکستانی اگست کی جانب دیکھ رہا ہے کہ اللہ کرے یہ اگست سے پہلے اڑ جائیں دوسری طرف قوم ان چمگادڑوں کو ہم پر مسلط کرنے والے جرنیلی ٹولے کی جانب بھی دیکھ رہی ہے کہ اے میرے سجیلے جوانوں اب اور کتنا ایک شخص عمران خان کی زد میں قوم کا کچومر نکالو گے میرے سجیلے جوانوں آپ نے قوم کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے بس یہیں پر رک جائیں اور قوم کی نبض کو پہچانے کی کوشش کریں کہ اس سے پہلے کہ ان کی یلگار روکنے سے قاصر ہو جائیں میرے سجیلے جوانوں پانی بہت سا پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے اب ان نوازی شہبازی اور زرداری ٹولے سے اپنے آپ کو دور رکھیں یہ وہ سانپ ہیں جو آستینوں میں پلتے ہیں اور وقت آنے پر ایسا ڈستے ہیں کہ ماضی کے جرنیل پانی بھی نہیں مانگتے آپ کے بڑے جانتے ہیں کہ بھاولپور کے ضیائی جہاز میں آموں کا ٹوکرا کس نے رکھوایا تھا اگر ٹوکرا نہ رکھوایا جاتا تو نواز فارغ تھا اس کے بعد بھی اگر میرے سجیلے جوانوں سمجھ نہیں آئے گی تو پھر آپ لوگوں کے ساتھ ساتھ سب کا اللہ مالک ۔
قارئین وطن! میرے سجیلے جوانوں آپ عمران خان کا راستہ تو روک سکتے ہیں لیکن کروڑ عوام کا راستہ نہیں روک سکتے آپ کے تمام تر جبر نے مئی کے جال کو بھی گھاس نہیں ڈالی اور پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ یہ تماشہ بھی فلاپ ہو گیا ہے بس قوم بیتابی سے اگست کاانتظار کر رہی ہے کہ جلد سے جلد ان چمگاڈروں سے قوم کو چھٹکارہ ملے یہ جانتے ہوئے کہانی والے بھی کچھ کم نہ ہوں گے لیکن ان کو اس کی پرواہ نہیں بس وہ چاہتے ہیں کہ ان بہروپیوں سے جان چھوٹ جائے بس میرے سجیلے جوانوں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ ایک ایک ووٹ تحریک انصاف کا ہے پالیمنٹیرئین کا کھیل پرانا ہو چکا ایوب نے کنونشن بنائی ضیاالحق نے شوروں کی جماعت بنائی حمید گل نے نو ستارے بنائے جس میں سے نوازی جن پیدا ہوا مشرف نے ق لیگ بنائی رسہ گیروں کا گروہ بنایا لیکن کچھ کام نہ آیا مانا کہ عمران کی پشت پناہی بھی آپ لوگوں نے کی لیکن یہ آزادی کا پیکر نکلا اور قوم نے اس کو قبول کر لیا ہے لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ آپ بھی اس کو قبول کر لیں ۔ قارئین وطن ! اب انٹرنیشنل شطرنج کی بساط بدل چکی ہے روس چین اور سعودی ہمارے خطہ کے نئے پلئیر ہیں جو عوام کی قدر کرتے ہیں ان کو اب خاکی کی اتنی طلب نہیں ہے وہ پاکستان کو ایک مظبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں اور اس لیڈر کو پسند کرتے ہیں جس کے پیچھے عوام کا جم غفیر ہے اور وہ عمران خان ہے امریکہ سے پاکستان تک عوام اس کو چاہتی ہے اور قوم اس کے ساتھ ساتھ میرے سجیلے جوانوں آپ کو بھی عوام ایک مظبوط رنگ میں دیکھنا چاہتی ہے بس عوام سے ہاتھ ملا اور ملک کو مستحکم اور پایہ دار ملک بنا یہی پیغام ازلی ہے
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here