موسلا دھار بارش سے کئی علاقے ڈوب گئے، 8 افراد جاں بحق

0
597

لاہور /  اسلام آباد /  راولپنڈی:

مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا آغاز ہو گیا جب کہ اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے فلڈ الرٹ ایڈوائزی جار ی کر دی ہے، صوبائی دارالحکومت میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، صبح 5.50 پر شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے دوپہر 11.00 بجے تک جاری رہی۔ شہر میں سب زیادہ بارش تاج پورہ میں 133ملی میٹر، چوک ناخدامیں 110 ، لکشمی چوک میں 93 ، ائرپورٹ ایریا میں 80،جیل روڈ51.6 پر، واسا ہیڈ آفس 33، اپرمال میں 35،فرخ آبادمیں 83، نشتر ٹاؤن میں 30،پانی والا تالاب 108 میں، گلشن راوی میں 64 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 249، سمن آبادمیں 57، جوہر ٹاؤن میں 40،مغلپورہ میں 49، اور پنجاب یونیورسٹی میں 35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے روزمرہ زندگی متاثر رہی۔

ایک موریہ، دو موریہ،گلبرگ کا تمام علاقہ، مصری شاہ، جی پی او، نابھا روڈ، کشمیر روڈ، کوپر روڈ، قرطبہ چوک، چوک ناخدا، شیرانوالہ گیٹ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، جنرل ہسپتال، شاہ جمال، لارنس روڈ لاہور بورڈ اور گارڈن ٹاؤن، تاجپورہ. اے جہ افس. ائی جی افس پانی کھڑا ہوگیا۔

 

ادھر ریلوے سٹیشن پلیٹ فارم اور ہیڈ کوارٹرز کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔ لیسکو کے 180 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ، شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش مجموعی طور پر 133ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ہئیر کے علاقے لیل گاوں رنگ روڈ کے قریب بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی 50 سالہ منظوراں بی بی اور منظور جان بحق جبکہ 5 سالہ رضا۔13 سالہ زاہدہ بتول اور 27 سالہ عطا محمد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ ،چیچہ وطنی، کوٹ رادھاکشن، واربرٹن، کالاشاہ کاکو، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، نارنگ منڈی، فیروزوالہ، شاہدرہ، جلالپور جٹاں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، راولپنڈی سے عمران اصغر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here