عورت کی تذلیل…پاک قوم کو سلام!!!

0
13
شمیم سیّد
شمیم سیّد

آج جتنی شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم کس ملک میں رہ رہے تھے جہاں ہمارے ملک کی عدالتیں وہ کردار ادا کر رہی ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، عورت کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے لگتا ہے کہ ہمارے ججز صاحبان کی نہ ماں ہے نہ بیٹی ہے اور نہ کوئی بیوی جو اس طرح سے عورت کی تذلیل کرتے ہیں اگر یہی ان کی بیٹی کیساتھ ہوتا تو شاید ان کی عزت جاگ جاتی اور اس بے غیرت شوہر کو کیا کہا جائے جو اپنی بیوی کی عزت خود تار تار کر رہا ہو۔ پہلے تو اس کی بیوی بہت ہی پاکدامن اور شریف تھی جس کا وہ خود تذکرہ کرتے ہوئے نہ تھکتے تھے اب کیا ہوا کس کے دبائو میں آکر اپنی بیوی پر بہتان لگائے جا رہے ہیں، اس وقت اس کی غیرت کہاں سوگئی تھی جب بقول ان کے کہ میری بیوی کے عمران کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جب وہ ان کی بیوی تھی اب میں وہ الفاظ بھی نہیں لکھ سکتا کہ اس وقت تمہاری غیرت نہ جاگی جب عمران خان تمہارے گھر آتا تھا جب تو تم آنکھیں بند کر کے خود اجازت دیتے تھے اگر تم میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو اُسی وقت اپنی بیوی کو طلاق دے دیتے مگر تم میں ہمت ہی کہاں تھی تم نے جو الزام اپنی بیوی پر لگایا ہے وہ تم کیا جانو کیونکہ یہ تو صرف عورت ہی بتا سکتی ہے کہ اس کے پیریڈ کب ختم ہوئے اور وہ عورت قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا رہی ہے کہ میری عدت ختم ہو چکی تھی اس کے بعد میں نے نکاح کیا تھا مگر ہماری عدالت اس کی گواہی کو تسلیم نہیں کرتی وہ تو خاور مانیکا اور ان کے نوکر کی گواہی کو مقدم سمجھتی رہی اور اس بے قصور کو جرمانہ اور 10 سال سزا سنا دی گئی اور آفرین ہے ہمارے ملک کے بڑے بڑے مفتیوں، علماء اکرام اور این جی اوز پر جنہوں نے ایک بھی فتویٰ یا مظاہرہ نہیں کیا کیونکہ سب کو اپنی عزت پیاری ہے اور وہ اپنی زبانیں نہیں کھول سکتے۔ ایک دورے پر کُفر کے فتوے تو جاری کر دیتے ہیں لیکن اس مسئلے پر خاموش تماشائی بن گئے بہر حال یہ سب تماشا کب تک چلے گا ایک ہفتہ میں 3 مقدمات میں سزائیں یہ بھی ہماری تاریخ میں سنہرے حروفوں میں لکھا جائیگا۔ کیا اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ نہیں دیکھ رہا اس کا حساب اسی دنیا میں دینا پڑے گا بہرحال صد آفرین ہے ہمارے مائوں، بیٹیوں، بہنوں اور نوجوان نسل پر جنہوں نے اپنا حق ادا کر دیا اور اپنے ووٹ کی طاقت کا جو استعمال کیا ہے جبکہ آپ نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن جس کا یقین اللہ پر ہو اس کو کوئی ہرا سکتا ہے نہ کوئی جلسہ ،ناجلوس نا نشان، اس کے باوجود جو پلان بنایا گیا تھا اور ملک کے سزا یافتہ کو پاکستان لایا گیا جتوانے کیلئے اس کو منہ کی کھانی پڑی باوجود پنجاب گورنمنٹ کی بے ایمانی کرنے پر بھی اس کو قوم نے ووٹ دیئے اور وہ اکثریتی پارتی بن کر پھر اُبھری ہے اور جو آزاد امیدوار پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتے ہیں ان کیساتھ اب کیا سلوک ہوتا ہے ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اغواء کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی عزت بچانے کیلئے ن لیگ میں شامل ہو جائیں اور نوازشریف کا وہ خواب پورا ہو جائے چوتھی بار وزیراعظم بننے کا، ابھی تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی آپس میں ہی فیصلہ نہیں کر پا رہے ہیں اگر ہماری عدالتوں میں ذرا سی شرم ہے تو وہ ان تمام سیٹوں پر جہاں بے ایمانی ہوئی ہے ان پر نوٹس لیتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی جائے تاکہ حقیقت سامنے آئے۔ جہاں تک الیکشن کی شفافیت کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن بہت ساری جگہوں پر جیتے ہوئے لوگ ہار گئے اور ہارے ہوئے جیت گئے یہ سب الیکشن کمیشن نے کروایا ہے۔ا گر فوج کو اپنا مقام بنوانا ہے تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ ان پر الزام نہ آئے ورنہ آنے والا وقت سب کچھ بہا کر لے جائیگا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here