عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر 10 لاکھ صارفین نے یوٹیوب چینل چھوڑ دیا

0
200

کراچی:

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا گانا چینل سے ہٹائے جانے پر 10 لاکھ افراد نے یوٹیوب چینل کو ان سبسکرائب کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت آنے پر پابندی عائد کردی تھی حتی کہ بھارتی فلموں میں شامل پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو فلموں میں شامل نہ کرکے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا گیا اور ایسا ہی کچھ بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ بھی ہوا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی مشہور آڈیو کمپنی ٹی سیریز نے عاطف اسلم کا گیت ’بارشیں‘ اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا تھا جس کے باعث کمپنی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

عاطف اسلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گانا ہٹائے جانے کے کچھ روز میں ہی 10 لاکھ لوگوں نے چینل چھوڑ دیا تھا لیکن اس نقصان کے پیش نظر چینل انتظامیہ نے کچھ دن بعد اچانک ایک بار پھر گانے کو چینل پر اپ لوڈ کردیا۔

یہ پڑھیں: عاطف اسلم کا بھارت کی سڑکوں پر ’’تاجدار حرم‘‘ پڑھنے والے شخص کو سلام

عاطف اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سیریز نے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد خود سے وہ گانا اپ لوڈ کردیا ایسا کیوں کیا؟ اس کا مجھےعلم نہیں، میرے خیال میں ایسا پاکستان اور بھارت میں موجود مداحوں کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here