گرمیوں کا شربت!!!

0
8
عامر بیگ

بچپن میں گھر میں روح افزا کا شربت بنا کرتا تھا جس میں تخم ملنگا ڈالا جاتا تھا پھر جب فالودہ بنایا جاتا تھا تو اس میں بھی تخم ملنگا ڈالا جاتا تھا اب اس کی افادیت بارے جان کر حیرانی ہوئی تو سوچا کیوں نہ سب کے لیے شیئر کر دیا جائے تاکہ آگاہی ہو۔ تخمِ ملنگا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی، ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسن، آیوڈین اور تھایامائن موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ ملنگا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔تخمِ ملنگا جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگاتا ہے۔ میکسکو میں تخمِ ملنگا پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں قدرتی فینولِک (اینٹی آکسیڈنٹ) کی مقدار دوگنا ہوتی ہے اور یہ جسم میں فری ریڈیکل بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ جلد کے لیے انتہائی مفید ہے تو دوسری جانب بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔ تخم ملنگا ہاضمے کے لیے مفیدہے۔ فائبر کی بلند مقدار کی وجہ سے تخمِ ملنگا ہاضمے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ السی اور تخمِ ملنگا خون میں انسولین کو برقرار رکھتے ہیں اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی لگام دیتے ہیں۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر پانی جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا استعمال معدے کے لیے مفید بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے۔تخم ملنگا قلب کو صحتمند رکھتا ہے کولیسٹرول گھٹاتا ہے، بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ دل کا ایک اہم محافظ بیج ہے۔تخم ملنگا ذیابیطس میں مفید ہے اس میں الفا لائنولک ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے خون میں چربی نہیں بنتی اور نہ ہی انسولین سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دو اہم اشیا ہیں جو آگے چل کر ذیابیطس کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے ملنگا بیج کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تخم ملنگا توانائی بڑھاتا ہے۔ جرنل آف اسٹرینتھ اند کنڈشننگ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تخمِ ملنگا ڈیڑھ گھنٹے تک توانائی بڑھاتا ہے اور ورزش کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جسم میں استحالہ (میٹابولزم) تیز کرکے چکنائی کم کرتا ہے اور موٹاپے سیبھی بچاتا ہے۔ تخم ملنگا ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہے ۔ ایک اونس تخمِ ملنگا میں روزمرہ ضرورت کی 18 فیصد کیلشیئم پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر فاسفورس، مینگنیز اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ زنک اور دیگر اجزا منہ اور دانتوں کی صحت برقرار رکھتے ہیں۔ اتنا مفید کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے جسم میں توڑ پھوڑ کے عمل کو مناسب طریقے سے مینج کیا جاسکتا ہے روزانہ ایک چمچہ ایک گلاس تازہ پانی میں ڈال کر رات میں رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ پی لیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here