ایف اے ٹی ایف پلان غیر رسمی معیشت تک بڑھایا جائے، امریکا

0
334

شہباز رانا
جمعرات 8 اگست 2019

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:  امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان کا نفاذ معیشت کے غیر رسمی شعبہ تک بڑھایا جائے۔

امریکا نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنے تحفظات بھی ظاہر کئے ہیں، مذکورہ ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے امریکی وفد ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے۔

گزشتہ روز وفد نے وفاقی وزیر حماد اظہر سے ملاقات کی،جو ایف اے ٹی ایف معاملات کے کوآڈینیٹر بھی ہیں،امریکی وفد پیر سرکاری و نجی شعبہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ ایف اے ٹی اے کے پلان پر پاکستان کی تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے۔ خاص طور پر منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام میں بہتری کا جائزہ لیا جا سکے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here