ناروے میں مہوش حیات کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا
ناروے میں مہوش حیات کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک بدھ 14 اگست 2019
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر
ناروے کی وزیراعظم کی موجودگی میں مہوش حیات کو اعزاز سے نوازا گیا
ناروے: حکومت ناروے کی جانب سے معروف اداکارہ مہوش حیات کو حسن کار کردگی کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
مہوش حیات نے حال ہی میں ناروے کے شہر اسلو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں حکومت نارووے کی جانب سے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلوم میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیر اعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔
مہوشن حیات نے کہا کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا موقع ملا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ محبت کو فروغ دینے کی بجائے نفرتوں کو پروان چڑھا رہا ہے اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کو ولن دکھانے کی کوشش کر رہا ہےجیسا کہ وہ کرتے آرہے ہیں۔انہیں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ان کے نزدیک قوم پرستی اہم ہے یا پر امن مستقبل۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل حکومت پاکستان کی جانب سے بھی مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔