”زندگی کا سلیقہ”
شادی ایک ایسا بندھن ہے جو انسان کو جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ جی ہاں جینے کا سلیقہ کیونکہ شادی سے پہلے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس سلیقے سے زندگی نہیں گزارتے جس سلیقے طریقے سے وہ شادی کے بعد اپنے آپ کو سنبھالتے ہیں۔ شادی سے پہلے لڑکے امریکہ میں تو حالات زندگی مختلف ہیں اس لئے شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکیاں اپنا زیادہ وقت کیریئر بنانے میں گزارتے ہیں پڑھائی کے ساتھ سب کام بھی کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کو اپنا جیب خرچ نکالنا ہوتا ہے۔ کالج کی فیس دینی ہوتی ہے اور بہت سارے خرچے ہیں جو ان کے والدین نہیں ادا کرسکتے ہیں۔ جاب اور پڑھائی کے بعد ان کا باقی وقت سونے میں استعمال ہوتا ہے چھٹی میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں رات گئے دوستوں کی محفلوں میں بیٹھنا پھر ان کے ساتھ گھومنا پھرنا فلمیں دیکھنا برتھ ڈے پارٹیز اٹینڈ کرنا نوجوان کا یہی مشغلہ ہوتا ہے۔ پیسہ کہاں جارہا ہے وقت کیسے گزر رہا ہے یہ سب سوچنے کا اور غوروفکر کا ٹائم نہیں ہوتا ہے۔ جو کچھ نوجوان عرکا بہترین حصہ اسی طرح گزار دیتے ہیں تعلیم سے فروغ ہونے کے بعد بھی ان کی زندگی ایسے ہی گزرتی ہے دوستوں کی محفل مہنگے کپڑے جوتے یونیفام اور بھی ہزار طرح کی مصروفیات مگر ان کی زندگی میں آجاتی ہیں بے ترتیب زندگی گزار رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد انسان کی زندگی میں ٹھیرائو آجاتا ہے۔ اور وہ زندگی کو سلیقے سے گزارنے کی کوشش کرتا ہے۔ میاں بیوی کے مشورے سے زندگی گزرتی ہے۔ یہی ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی امنگ پیسے کو لٹانے سے باز رکھتی ہے۔ زندگی میں سونے جاگنے کے اوقات مقرر ہوجاتے ہیں گھر کسی وقت تک پہنچا ہے مگر وقت کس کے ساتھ گزارنا ہے پیسہ کہاں خرچنا ہے یہ سب آہستہ آہستہ زندگی میں داخل ہوجاتا ہے۔ اگر بچے ہوجائیں تو احساس ذمہ داری مزید بڑھ جاتا ہے۔ اپنے آپ کو مزید سنبھالنا ہوتا ہے کے اب ہم کتنا وقت اپنے بچوں پر لگائیں کتنا پیسہ بچائیں۔ یوں وقت گزرنے کے ساتھ یہ احساس نہیں ہوتا کے ہم نے وقت ضائع کیا بلکہ یہ احساس ہوتا ہے کے وقت بہترین گزر رہا ہے۔ بچے بڑے ہو رہے ہیں ان کو دیکھ کر ہی اصل خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کے شادی ایک بہترین فریضہ ہے شادی کی سنت سمجھ کر کریں تو اور بھی برکات حاصل ہوتی ہیں۔ شادی خوشی کا نام ہے اس خوشی میں سب کچھ شامل ہے مگر آج کل کے نوجوان شادی کو ایک مشکل بندھن سمجھ کر اس سے بھاگتے ہیں اور ایک اچھا فیصلہ کرنے سے گھبراتے ہیں مگر اگر اس کی افادیت سمجھ میں آجائے تو زندگی میں ادھر اُدھر وقت گزرانے سے بچ جائیں۔ اس لئے والدین اگر اپنے بچوں کو ایک مناسب وقت میں ان کے اندر شادی کی افادیت اور اس کی اہمیت سمجھا دیں تو وہ بہت جلد زندگی میں ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت پیدا کرسکتے ہیں۔
٭٭٭