شہباز شریف دور کے وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز منصوبے کی تحقیقات کا آغاز

0
114

لاہور:

نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکے اور تاخیر کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکے اور اس میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب نے اس حوالے سے سیکٹریری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو طلب کرلیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق لوگوں کو کروڑوں روپے فیس وصول کرنے کے باوجود گزشتہ کئی ماہ سے 7 لاکھ سے زائد اسمارٹ کارڈز نہیں مل رہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان ہی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے قومی احتساب بیورو نیب نے محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اسمارٹ کارڈز منصوبے کے ٹھیکہ کے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

 

نیب نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے اسمارٹ کارڈز منصوبے کی نیلامی، اشتہار، اور نیلامی میں شامل ہونے والے بولی دہندگان کی فہرست کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here