خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روزمیں داخل

0
112

پشاور:

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی اوراسپتالوں کی او پی ڈیز میں آج بھی ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

حکومت کے بیک ڈوررابطے بھی کام نہ کرسکے خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 46 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے آج سے ان ڈور سروسز اور وارڈز وزٹ بھی بند کردئے۔ جب کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اجتماعی استعفے دینے کی تیاری کرلی ہے۔

حکومت نے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو ہڑتالیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے باضابط اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

 

جاری اعلامیے کے مطابق ہڑتالی ملازمین ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے لیکن تنخواہیں وصول کررہےہیں، احتجاج و ہڑتال کرنے والے ملازمین ہیلتھ سسٹم کے انتشار کا باعث بن رہے ہیں، ڈاکٹروں و طبی عملے کی تنخواہوں کو بھی فوری طور پر بند کیا جائے۔

 

اعلامیے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کو ہڑتالی ڈاکٹروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو تمام معاملات دیکھے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here