اسلام آباد:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کوافتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔