روحانی تشخیص !!!

0
46
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے ،دنیا میں ہزارہا علوم موجود ہیں لیکن اس جدید دور میں میڈیا کا اثر بد اب لوگوں کا یقین بہت سے علوم پر نہیں رہا دیگر عوام اس بارے میں غلط بھی نہیں کیونکہ انکا اعتماد توڑنے میں دو نمبر عامل جھاڑ پھونک والے اور ہر طرح کے نالائق دو نمبری لوگ جنکا مقصد پیسہ بنانا ہے، میڈیا انکو رنگے ہاتھ پکڑتا ہے لیکن وہ رگڑا اصل لوگوں کو بھی لگادیتا ہے جب آپکا یقین ہی کسی عمل پر نہیں ہوگا دعا پر نہیں ہوگا تو اسکے نتائج بھی آپکو حسب منشا نہیں ملیں گے خیر میں اپنی گفتگو سمیٹ کر موضوع کی طرف آتا ہوں درج زیل عمل آپکو لکھ رہا ہوں یہ میرے پیر بھائی جناب محمد عمر واحدی صاحب کا ہے جس کو انہوں نے شیئر بھی کیا ہے کچھ روحانی ویب سائٹس پر آپکو مل جائیگا ،اب آپ عمل پڑھیں اور سمجھیں، درود تاج کے موکلین کی حاضری تشخیص اور طریقہ علاج پیش خدمت ہے جو ہمارے استاد محترم کے ذریعے ہم تک پہنچا ہے درود تاج 3 مرتبہ پڑھ کے 100 دانے والی بھاری تسبیح لیں باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر سیدھے ہاتھ میں شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے تسبیح پکڑیں اور پھونک ماریں ہاتھ ساکت رکھیں اور کہیں درود تاج کے موکلین حاضر ہوں تسبیح آگے پیچھے ہلنا شروع ہو جائے گی مطلب حاضری ہو گئی سلام پیش کریں اور موکلات سے کہیں میرا اور میرے گھر کا حفاظتی حصار لگائیں، تسبیح دائرے کی شکل میں گھومنے لگے گی تیزی سے اس کے بعد تشخیص شروع کریں مریض کا نام ،والدہ کا نام ،عمر اور جگہ سب سے پہلے سوال کریں کیا اس بندے کو روحانی مسلہ ہے ؟ تسبیح دائیں بائیں ہونا انکار کا جواب ہے آگے پیچھے ہونا ہاں کی علامت ہے موکلین سے سوال کریں کیا اس فلاں بن فلاں پر نظر بد ہے ؟ جادو تعویزات ہے؟ جناتی مسائل ہیں ؟ جسمانی بیماری ہے؟ جس بھی مسلہ کا جواب ہاں میں ملے جیسے تعویزات ہوں تو انکی کاٹ کا حکم دیں کہ درود تاج کے موکلات اس بندے پر جو جادو تعویزات کیے گئے ہیں انکی مکمل فوری کاٹ کر دیں پھر جب تسبیح رک جائے تو تعویزات کے اثرات ختم کروائیں۔ جادو کرنے والے عامل کو سیل سلب کروائیں اور مریض کاحفاظتی حصار لگائیں ایسے ہی بیماری نظر آئے تو دم کروائیں کوئی بھی کام ہو جیسے کسی کی جاب کا مسلہ ہو تو موکلین سے دعا کروائیں اور مدد کا حکم دیں جب حاضری ختم کرنی ہو تو حکم دیں کہ اب حاضری بند کریں تو تسبیح رک جائے گی ایسے ہی سوال نامہ بہت طویل ہے ان شا اللہ آئندہ پوسٹ مکمل سوالنامہ پر کی جائیگی۔
اہم نوٹ :یہ میرے استاد محترم کا بتایا ہوا طریقہ کار ہے جس سے ہم فی سبیل اللہ عوام الناس خدمت خلق کرتے ہیں ہر کسی کی تشخیص کا الگ طریقہ کار ہوتا ہے کوئی غلطی کوتاہی ہو تو معاف فرما دیجئے گا محترم قارئین کرام مندرجہ بالا عمل سے آسان شاید ہی کوئی عمل تشخیص ہو، کوئی بھی روحانی مرض ہو، مسئلہ ہو ،دنیا کا قابل ترین روحانی معالج جتنا حازق تشخیص میں ہوگا اتنا ہی نامور وہ اس فیلڈ میں ہوگا ،اسکی کامیابی کے ڈنکے دنیا میں بجیں گے ،میری دلچسپی روحانی علوم و فلکیاتی علوم میں رہی ہے یہی وجہ ہے میں اس موضوع پر لکھنا پسند کرتا ہوں اور باز نہیں آتا ہر چند اس میں میرا زاتی فائدہ کوئی نہیں ہے اور جو قوم کا حال ہے کبھی ہوگا بھی نہیں اسکی ایک بڑی وجہ میں دو نمبری نہیں کرتا وگرنہ پیسے کی ریل پیل ہو اور لوگ بھی جوق در جوق کھنچے چلے آئیں خیر اب آپ ایک اور طریقہ نوٹ فرمائیں مفتی محمد فیصل صاحب کا طریقہ کار یہ عمل نیوجرسی میں بھی ایک صاحب نے بہت چلایا انکے پاس لوگوں کا ہجوم رہتا تھا تشخیص کا یہ عمل انتہائی مجرب اور کارآمد ثابت ہوا ہے اس طریقے کے ذریعے عاملین یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مریض کس مرض کا شکار ہے اور کیا چیز اس پر چڑھی ہوئی ہے ، آیا اس پر آسیب وغیرہ کا اثر ہے یا اس پر جادو کیا گیا ہے ، یا پھر اسے جسمانی بیماری ہے
عمل مریض کی ایک رات کی پہنی ہوئی قمیض حاصل کریں، پہلے قمیض کو بالکل سیدھا کرکے اس کی پیمائش کر لیں اب اس کو دوبارہ اکٹھا کرکے تہہ لگا کر رکھیں ،اب اس قمیض کے اوپر
7 دفعہ درود ابراہیمی
1 مرتبہ سورت الفاتحہ
1 مرتبہ آیت الکرسی
7 مرتبہ قیوش منقش رحماش ماش الیوش
برحمتِ یا ارحم الراحمین
پڑھیں اور قمیض پر دم کردیں
اب قمیض کی دوبارہ پیمائش کریں اور دیکھیں
قمیض کا کم ہونا
اگر قمیض 1 انچ کم ہوئی ہے تو
سایہ جن ہے
اگر قمیض 2 انچ کم ہوئی ہے تو کسی چیز کا ڈر خوف
اگر قمیض 3 انچ کم ہوئی ہے تو
عورت کی طرف سے تعویز یا عورت کی نظر
قمیض کا بڑھ جانا
اگر قمیض 1 انچ بڑھ جائے تو کسی مرد کی نظر یا مرد کی طرف سے تعویذ
اگر قمیض 2 انچ بڑھ جائے تو سفلی جادو
اگر قمیض 3 انچ بڑھ جائے تو رجعت
اگر قمیض 4 انچ بڑھ جائے تو معدے اور جگر میں گرمی الحمدللہ بارہا کا آزمودہ عمل ہے آزما کر دیکھیں ان شااللہ فیصد صحیح جواب ملے گا دیگر طریقہ تشخیص :-قمیض سے تشخیص۔ جسمانی کپڑے سے مرض کو دیکھنے کے حوالے سے کوئی بھی اس طریقے سے خود دیکھ سکتا ہے کہ مریض کو سایہ، آسیب، جنات یا جادو ٹونہ، ہے اور یہ کس نوعیت کا عمل یا جادو کیا گیا ہے۔ جس کے باعث مریض کی اسطرح کی حالت ہوئی ہے۔ اس بات کی مکمل تسلی ہو جاتی ہے کہ آیا علاج روحانی کیا جائے یا کسی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے مرض کو سمجھنے کے حوالے سے اس عمل کو کر لینا بہت فائدہ مند ثابت ہے۔ اس علم میں مکمل مہارت اور سو فیصد درست دیکھنے کے لئے سورہ فلق اور سورہ ناس کا عامل ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر کوئی ان کا عامل نہ بھی ہو تو جو طریقہ بتایا جا رہا ہے اس سے بھی مستفید ہوا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کوئی شعبدہ تو بلکل نہیں ہوگا خیر، اگر کوئی فرد ایسی بیماری کی زد میں مبتلا ہو چکا ہو جس کا متواتر کوئی علاج نہ مل رہا ہو تو سب سے پہلے مریض کا پہنا ہوا میلا کپڑا ہونا چاہیے اگر میلا کپڑا نہ تو ایک دن قمیص پہن کر دوسرے دن پھر اس عمل کو کریں۔ سب سے پہلے اس پہنی ہوئی قمیص کو پھیلا کر کھول کر رکھیں اور سر کی جانب سے اپنے ہاتھوں سے لمبائی نانپے اس کا اندازہ کرکے اس کو اپنے پاس نوٹ کرلیں کہ اتنا سائز ہے اس کو انچ ٹیپ سے جو درزیوں کے پاس ہوتا ہے اس کے ذریعے بھی ناپا جا سکتا ہے اب اس کو بند کردیں اور ” بسم اللہ” سمیت تین مرتبہ سورہ فاتحہ اس بند کپڑے پر پڑھ کر دم کریں تین مرتبہ آیت الکرسی اور سورہ صافات پارہ 23 کی آیت نمبر 1 سے 11 آیت تک پڑھ کر دم کریں ایک مرتبہ اور سورہ جن پارہ 29 آیت 1 سے لے کر 4 آیت تک پڑھ کر دم کریں اور سورہ اخلاص، فلق، اور ناس، تین تین مرتبہ پڑھیں اور دم کریں اور ایک مرتبہ سورہ اعراف پارہ 9 آیت نمبر 187 سے لے کر 188 تک پڑھیں اور دم کریں ایک مرتبہ، اب کپڑے کو کھول کر دیکھیں کہ کپڑا بڑھا کم ہوا یا اپنی اصلی حالت میں ہے۔ اگر کپڑا کم ہو جائے تو اس کو جادو سے منسوب کیا جائے گا۔ مطلب مریض پر جس نوعیت کا کا جادو کیا گیا ہے اس کا تعلق ایک ایسی مخلوق پر مبنی ہے جو جسم کے اندر داخل ہو کر اپنا اثر دکھاتی ہے اور کسی بھی دوائی کا اثر ہونے نہیں دیتی۔ یا کسی مردار ہڈی، لیموں، یا کانٹوں کے ذریعے یا بذریعہ تعویذ مکمل عمل کرکے اس کو کسی قبرستان میں دفن کیا ہوا ہے۔ جس کے برے اثرات سے مریض اس مرض میں مبتلا ہوا۔ یہ مندرجہ بالا ایک اور طریقہ آپ کی خدمت میں لیکن سوال یہ ہے کیوں لوگ اتنا کچھ مواد مفت پانے کے باجود کامیاب نہیں ہوتے یا تشخیص نہیں کرپاتے اسکا سادہ سا جواب ہے جن صاحبان علم کا یہ کام ہے انکو کرنے دیا جائے ان میں لیاقت موجود ہوتی ہے استادوں کے جوتے سیدھے کرتے ہیں ایک بہت بڑا وقت کا حصہ علم کی کھوج میں یا عمل کی کھوج میں لگاتے ہیں تو کہیں جاکر علوم سینہ کے کچھ نقاط سمجھ پاتے ہیں اور پاتے ہیں اگر محلے کے میڈیکل اسٹور سے گولیاں اور دوائیں خرید کر شفایابی ملا کرتی تو سارے ڈاکٹر بھوک مرتے اور اسپتالوں کو تالے لگ جاتے عقلمند کے لیئے ان باتوں میں اشارات سمجھا دیئے گئے ہیں۔ میری دعا ہے اللہ پاک ہر کلمہ گو انسان کو روحانی و جسمانی مسائل اور بیماریوں سے محفوظ فرمائے اور کبھی کسی کو ضرورت ہی نہ آئے کہ وہ پریشان ہوکر ان مسائل میں الجھے آمین!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here