حالات اچھےنہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم حالات بدلیں گے، شیخ رشید

0
428

شکار پور:

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھے نہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے۔

شکار پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکهر سے ڈی جی خان تک ریلوے ٹریک کے معائنے کے لیے نکلا ہوں ،موجودہ حکومت نے ریلوے میں10 ہزار نوکریاں دی ہیں،ریلوےکاخسارہ جلد ختم کردیں گے، ایم ایل 1 سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ حالات اچھےنہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حالات بدلیں گے، جس جس نے گاجریں کھائی ہیں انہیں نیب کا چورن ملے گا۔ آصف زرداری کے دوستوں نے پیسے دینے شروع کردیئے ہیں،آصف زرداری اور نواز شریف جلد رقم واپس کریں گے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے، قومیں اس وقت ترقی کرتی ہیں جب دشمن سے مقابلہ کرتی ہیں، مودی سے غلطی ہوگئی ہے لیکن اب ہم اسے جانے نہیں دیں گے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے اور آخری حد تک لڑیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here