آئی ایم ایف قرض کی ادائیگی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط

0
92

اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت اقساط کی ادائیگی کو شرائط پرعملدرآمد سے مشروط کر دیا ہے، اگرشرائط پر عملدرآمد نہیں ہوا تو قرضہ نہیں ملے گا۔

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈکی نمائندہ ماریا ٹیریسا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے،آئی ایم ایف بورڈ نے چند پالیسی اقدامات اٹھانے کیلیے گائیڈ لائنز دی ہیں ، پاکستان کو ان پالیسی اقدامات پرعملدرآمدکرانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بینکاری نظام کی درستگی کے اقدامات اٹھانا ہوں گے،کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اور خود کش دھماکوںکوکنٹرول کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے، دہشت گردی کوقابوکرنا ضروری ہے۔

 

انھوں نے واضح کیاکہ اگر شرائط پر عمل درآمد نہ ہوا توقرضہ نہیں ملے گا، پاکستان میں مالیاتی استحکام کیخلاف مزاحمت کا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here