کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود کو 13 اعشاریہ 25 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 20ء کے لیے مہنگائی کی پیش گوئیوں میں 16 جولائی 2019ء کو زری پالیسی کمیٹی کے پچھلے اجلاس سے اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور زرعی پالیسی کمیٹی نے اپنے 16 ستمبر 2019ء کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی، اور پالیسی ریٹ 13.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔