متبادل توانائی سے استفادے کیلیے نئی پالیسی تیار کرلی، عمر ایوب

0
143

اسلام آباد:

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہاہے کہ متبادل ذرائع توانائی سے استفادہ کرنے کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی ہے۔

غیرملکی ذرائع سے بجلی کی پیداوارکم کرکے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے جائیں گے، ملک میں 60 فیصد بجلی ڈالرز خرچ کرکے پیدا کی جارہی ہے، 2030 تک 30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی، تھرکول، بھاشا، داسو اور پتن ڈیم کی تعمیر سے سستی بجلی عوام کو ملے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انرجی مکس کا 60 فیصد انحصاردرآمدی ایندھن پر ہے، حکومت سنبھالی تو تقسیم کارکمپنیاں خسارے میں جارہی تھیں۔ متبادل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت انتہائی کم ہے، آئندہ کچھ عرصہ میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوارکو70 فیصد تک لایا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here