لندن:
معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار یاسر اختر نے میوزک نگری سے دوری کی وہ بتا دی۔
یاسر اختر نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی گلوکاری میں کبھی وقفہ دیا ہی نہیں کیوں کہ میں نے پاکستان سے باہر برطانیہ میں رہ کر بھی اپنے اندر چھپے فنکار کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ وہاں کے نامور فنکاروں کے ساتھ مل کر اُن کی انڈسٹری کے لئے میوزک ،ویڈیوز اور ڈرامے بنائے جس میں ہم کامیاب بھی رہے۔
یاسر اختر نے یہ بھی کہا کہ میں نے پاکستان کی طرح وہاں بھی نئے فنکار متعارف کروائے۔ حتیٰ کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی اپنی ویڈیوز کے ذریعے یورپی یونین کے حسین ترین مقامات کو اجاگر کرتا رہتا ہوں۔ بیرون ملک میں رہتے ہوئے پاکستانی سفارخانوں کے ساتھ ہمیشہ کام کیا۔
گلوکار یاسر اختر نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ میری خبر کم آنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم سے زیادہ چینلز پر شیخ رشید نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ 90ء کی دہائی میں مقبول ترین گلوکار سمجھے جانے والے یاسر اختر نے اپنے فنی کیریئر میں متعدد گانے گائے جب کہ اُن کے کچھ مشہور گانے ’چاندنی ، زرا من کو دیکھنا اور جوگی جیسے گانے آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔