میں ڈراموں کے ذریعے لوگوں کو تعلیم اور جذبہ دینا چاہتا ہوں، وہاج علی

0
92

کراچی:

ڈرامہ اداکار وہاج علی نے کہا کہ میں ایسے ڈراموں میں کام کرنا چاہتا ہوں جس کے ذریعے لوگوں کو تعلیم اور جذبہ دے سکوں۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے نشر ہونے والے ڈرامے ’عہد وفا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وہاج علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ایسے ڈراموں میں کام کرنا چاہتا ہوں جس سے لوگوں کو جذبہ، تخلیق اور تعلیم دے سکوں کیوں کہ یہ بات میرے لیے اہمیت کی حامل ہے کہ میں اپنے کام کے ذریعے دوسروں تک کوئی پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔

وہاج علی نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ انڈسٹری میں ڈراموں کی تعداد جتنی بڑھتی ہے اتنا ہی کام کا معیار گرتا ہے، میرے نزدیک معیار پہلی ترجیح ہونا چاہیے، اس ضمن میں معیار بر قرار رکھنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

 

وہاج علی نے اپنے نئے آنے والے ڈراموں سے متعلق بتایا کہ ابھی بہت سے ڈراموں پر کام جاری ہے اُن میں سے ایک ڈرامہ بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مبنی ہے اور ایک ڈرامہ ایسا بھی آنے والا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here