پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

0
419

اسلام آباد:

خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ جسٹس وقاراحمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پرسربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ وہ ڈینگی کا شکار ہیں اس لئے صحت یابی تک سماعت ملتوی کی جائے۔ خصوصی عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت ہفتے کے روز بھی سماعت کرے گی، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here