اسلام آباد:
عمران فاروق قتل کیس میں عدالت نے تین گواہان کوذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔
انسداد دہشتگری عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران برطانوی حکومت سے حاصل کیے گئے شواہد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے گئے، جن میں عمران فاروق قتل کی ویڈیو فوٹیج، آلہ قتل، فورنزک رپورٹس شامل تھیں۔
پراسکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ضمنی چالان کے مطابق 23 گواہان بیان قلمبند کروانا چاہتے ہیں، تین گواہان ذاتی حیثیت میں جبکہ 20 گواہان ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروائیں گے۔
عدالت نے تین گواہان کو ذاتی حیثیت میں بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا جب کہ میٹرو پولیٹن پولیس لندن کے تین افسران کو 6 نومبر کو عدالت میں پیش ہوکربیان قلمبند کرونے کا بھی حکم دیا گیا۔ کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
شیئرٹویٹ