مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیا

0
107

اسلام آباد:

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2019 میں تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔

ادارہ شماریات نے تجارتی خسارے سے متعلق پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہوگیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8 ارب 79 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا جب کہ رواں برس جولائی سے ستمبر 2019 کا تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی برآمدات 2 اعشاریہ 75 فیصد بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں، جب کہ پہلی سہہ مارہی میں درآمدات 21 فیصد کمی سے 11 ارب 25 کروڑ ڈالر رہیں۔

 

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2019 کی درآمدات ستمبر 2018  سے 2 اعشاریہ 67  فیصد زائد رہی، ستمبر 2019 میں برآمدات کی مالیت ایک ارب 76 کروڑ ڈالر رہی اور  ستمبر 2019 کی درآمدات ستمبر 2018 سے 14 فیصد کم رہیں، ستمبر 2019 میں درآمدات کی مالیت 3 ارب 78 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ ستمبر کے مہینے کا تجارتی خسارہ25 فیصد کمی سے 2 ارب ڈالر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here