ایس ای سی پی ای سروس، رواں سال 96 فیصد کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن

0
740

اسلام آباد:

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی ڈیجیٹل اصلاحات نے کمپنیوں کی رجسٹریشن، پوسٹ انکارپوریشن کمپلائنس اور فیسوں کی ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان اور تیز بنا دیا ہے جس کے باعث ستمبر 2019 میں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سے 96 فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 50 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل ایک دن کے اندر اندر مکمل کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 85 غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایس ای سی پی کی آن لائن سروس کے ذریعے بیرون ملک سے ہی اپنی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ستمبر 2019 میں 1392 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔ نئی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 105407 ہوگئی ہے۔

کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں کاروباری آسانیوں کیلیے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ ماہ (ستمبر) میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 69 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 27 فیصد سنگل ممبر جبکہ 4 فیصد میں پبلک ان لسٹڈ ،ٹریڈ آرگنائزیشنز، غیرملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ اورغیرمنافع بخش ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

 

ستمبر کے مہینے کے دوران،51 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ان کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا تعلق چین، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈ، نائجیریا، پولینڈ، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ ، ایران، اٹلی، جنوبی کوریا، ترکی، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ، امریکہ اور یمن سے ہے۔ سب سے زیادہ کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 239 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here