عاطف اسلم کی آواز میں ’’وہی خدا ہے‘‘ بھارت میں بھی مقبول

0
134

کراچی:

عاطف اسلم نے اپنی سریلی اور خوبصورت آواز میں حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر نہ صرف پاکستانیوں کے دل جیتے بلکہ بھارتیوں کو بھی دیوانہ بنادیا اور بھارتی اتنی خوبصورت حمد پڑھنے پر عاطف اسلم کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیوسیزن 12 کا آغاز حمد باری تعالیٰ ’’وہی خدا ہے‘‘ پڑھ کر کیا اور اتنے بہترین انداز میں خدا کی تعریف بیان کی کہ نہ صرف پاکستان کے بلکہ سرحد پارلوگوں کے بھی دل جیت لیے اور بھارتی بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ چاہے آواز پاکستان کی ہو یا ہندوستان اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اتنی خوبصورت حمد سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے

 

عاطف اسلم کو سوشل میڈیا (ٹوئٹراور یوٹیوب) پر حمد باری تعالیٰ پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں ’’حمد‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول

بھارت کے شہر احمد آباد سےٹائیگر شروف نامی صارف حمد سن کر نہایت جذبات ہوگئے اور عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا بھائی سچی رلا دیا آپ نے، بہت خوبصورت۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عاطف اسلم سے درخواست کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں اور جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے کروں

اشوکھان کا تعلق بھارت کے شہر اندور سے ہے اور انہوں نےعاطف اسلم کی آواز میں حمد سن کر نہایت جذباتی لہجے میں کہا بے شک ہم آپ کی گائیکی سے بہت پیارکرتے ہیں۔ عاطف سر خدا آپ کی عمر دراز فرمائے آپ کا مداح بھارت سے۔

صفدر آدیز کا تعلق جمشید پور انڈیا سے ہے انہوں نے ٹوئٹر پر عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا واہ عاطف بھائی کمال کردیا۔

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے اشفاق حق نے عاطف اسلم کی تعریف کی۔

صرف ٹوئٹر پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی عاطف اسلم کو بھارتیوں سے بے حد محبت ملی۔ جتیندر ٹھاکر نامی صارف نے لکھا وہ جات(ذات) اللہ ہے جس کو بات اچھی لگی لائک ضرور کرے۔ ناش نسیم نامی صارف نے ہندی میں نہایت خوبصورت بات لکھی’’چاہے خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی، اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔ کاش یہ نفرت ختم ہوجائے، آمین۔

دلیپ کمارسنگھ نے لکھا کس کس کو یہ حمد سن کر سکون ملتا ہے۔ ہرپریت سنگھ نامی صارف نے بھارتی پنجاب سے عاطف اسلم کو محبتوں سے نوازا۔ اس کے علاوہ پون گوداکیا نامی صارف نے لکھا پاکستان نے دنیا کو عظیم گلوکار دیئے ہیں۔ عاطف اسلم کے لیے بھارت سے بہت سارا پیار۔

بھارتی شہر اجمیر سے وانشیکا نے لکھا عاطف اسلم بہت اچھا گایا جیسا کہ آپ ہمیشہ اچھا گاتے ہیں۔

گورکھ پور بھارت سے نیمیش گپتا نے عاطف اسلم کی آواز کو سراہتے ہوئے لکھا ’’وہی خدا ہے‘‘زبردست۔

بھارت کے شہر کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ساگریکا نے بھی عاطف اسلم کی آواز کو سراہا۔

محمد تحسین شکیل نے لکھا آپ کی آواز میں جادو ہے۔

صرف بھارت سے نہیں بلکہ لوگوں نے بنگلہ دیش سے بھی عاطف اسلم کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ ساگر شیخ نامی صارف نے لکھا عاطف سر ڈھیرسارا پیار بنگلہ دیش سے میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ماشااللہ

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here