رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 8.74 فیصد اضافہ

0
877

اسلام آباد:

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 8.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر میں 8.74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 16 ارب 10 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب 74 کروڑ ڈالر پاکستان ارسال کئے۔

ترجمان وزارت خزانہ رواں سال مارچ میں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر 10.73 فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ترسیلات زر کا حجم 14 ارب 80 کروڑ ڈالرتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here