ویسے تو میرے سارے پوتے پوتیاں نعت رسول مقبولﷺ پڑھتے ہیں تقریباً ہر ماہ محفل میلاد گھر میں ہوتی ہے اس لئے تقریباً سارے ہی بچے نعت شریف پڑھتے ہیں مگر میرا ایک پوتا معیز مفتی ہر وقت نعت سرکار گنگناتا رہتاہے جیسے ہی سکول سے واپس آتا ہے بستہ رکھ کر اپنے کمرہ میں اونچی اونچی آواز میں نعت شریف پڑھنا شروع کر دیتا ہے سب گھر والوں کو پتہ چل جاتا ہے کہ معیز سکول سے واپس آگیا ہے ۔المدنی مسجد کے نمازیوں کا محبوب نعت خواں ہے بہت شوق اور ذوق سے اونچی آواز میں نعت پڑھتاہے اس کے والد نے یعنی بڑے بیٹے رضاءالرحمن نے مجھے اور اپنی والدہ کو کہا کہ میں اپنے تمام بچوں کےساتھ عمرہ شریف پر جا رہا ہوں، میری خواہش اور بچوں کا تقاضا ہے کہ امی ابو بھی ساتھ چلیں چنانچہ میں نے اپنی بیگم کے ہمراہ حامی بھر لی چنانچہ ہم یوں بارہ اکتوبر کو وایا استنبول مدینہ پاک پہنچ گئے ۔مدینہ منورہ جانے کیلئے سب سے اچھا راستہ مجھے یہی لگا نو گھنٹے میں استنبول اور استنبول سے تین گھنٹے دس منٹ میں مدینہ منورہ چنانچہ یہ چند الفاظ بھی میں مدینہ پاک میں بیٹھ کرلکھ رہا ہوں۔ بات ہو رہی تھی معیز مفتی کی سارے راستے وہ نعت شریف پڑھتا رہا آواز بھی ما شاءاللہ مسحور کن ہے اوپر سے شوق اور جذبہ، ابھی بچہ ہے اس لئے بچوں والے جذبات بھی بدرجہ¿ اتم موجود ہیں رات کو بارہ بجے ضد کرنے لگا پاپا مجھے ایک خاص قسم کی چاکلیٹ کا نام لیا پاپا مجھے یہ چاکلیٹ چاہیے میں نے کہا معیز سو جاﺅ، صبح صبح سرکار کی بارگاہ میں حاضری دینی ہے اس کے بعد لے لیں گے چنانچہ حسب معمول مدینہ شریف میں صبح دو بجے سب بچوں کو جگا دیا اڑھائی بجے تک تیار ہو گئے ہم تقریباً تین بجے باب جبریل سے داخل ہوئے اور حضور اکرمﷺ کے عین قدموں میں جالی شریف کےساتھ لگ کر بیٹھ گئے معیز بھی بیٹھ گیا اور ہلکے ہلکے سروں میں نعت شریف پڑھنے لگا۔ تھوڑی دیر کے بعد جالی شریف کا محافظ شرطہ نے معیز مفتی کو آواز دی جب قریب گیا تو اندر اپنے تھیلے سے وہی خاص قسم کی چاکلیٹ جو رات پاپا سے مانگی تھی شرطہ نے نکال کر معیز مفتی کو دے دی ،کتنی دیر تک وہ معیز مفتی کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتا رہا معیز نے پوچھا اس شرطہ نے مجھے چاکلیٹ کیوں دی میں نے کہا چونکہ تم سرکارﷺ کے نعت خواں تھے اور محبت سے نعت پڑھتے ہو اس لئے جب آپ نے پاپا سے چاکلیٹ مانگی تھی تو سرکارﷺ نے دیکھ لیا تھا کہ اور صبح جب آپ کو لے کر یہاں قدمان رسولﷺ میں آیا اس شرطہ کی ڈیوٹی لگ گئی کہ وہ آپ کو یہ امریکن چاکلیٹ پہنچائے یہ سرکارﷺ نے بھیجی ہے جس کی نعت پڑھتے ہو۔ اسی طرح اگر کوئی نعت خواں اللہ کی رضا کیلئے نعت پڑھے گا تو اللہ کے رسولﷺ اسی طرح نوازتے رہیں گے۔ باہر نکلے میں نے عود خریدا، دکاندار نے ایک عطر ی شیشی معیز مفتی کو بھی گفٹ کر دی اسی طرح کھجوریں لینے کیلئے گئے کھجور والے نے ہمیں مطلوبہ کھجوریں دیکر ایک لفافہ مختلف کھجوریں نکال کر معیز کو دیں، معیز بھی حیران و پریشان ہے اللہ پاک نے کرم نوازی کی اور محبت سے نعت پڑھنے و الوں کو اس سے زیادہ اجر عطاءفرمائے۔
٭٭٭