عالمی منڈی میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

0
631

کراچی:

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے گھٹ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1520 ڈالر پر پہنچ گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 87 ہزار 850 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 75 ہزار 317 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1040 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 891 روپے 63 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here